برکو
برکو براکو یا بریخو ( عبرانی: בָּרְכוּ، انگریزی: BAREKHU) یہودی عبادت گاہوں ( کنیسہ یا سائناگوگ ) سے اوقات صبح اور شام کی عبادات کے لیے مامور اطلاع، طلبی و خبر شیلیعاہ زیبور (عبرانی: שְׁלִיחַ צִבּוּר، انگریزی:sheli'aḥ ẓibbur- کنیسہ کا ایک عہدہ، وہ شخص جو مناجات وغیرہ پڑھنے پر مامور ہوتا ہے) کا ادا کردہ پہلا کلمہ یا لفظ ‘ برکو ‘ کہلاتا ہے۔ مکمل مناجات یا عمل طلبی و اطلاع کو “برکو عت ادانائی ہع - میووراک “ ( Barekhu et Adonai ha-mevorakh- بمعنی : "جو رب ہے برکت والا ہے") کے الفاظ سے پکارا جاتا ہے۔ اور جماعت پاسخ جوابا یہ عبرانی کلمات “ بارو آدوني هماوراخ لو-الامام وود “(Barukh Adonai ha-mevorakh le-olam va-ed- بمعنی : "رب جو برکت والا ہے جو ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے برکت والا وہی تو ہے") پکارتی ہے۔ "برکت، " اس تناظر میں، "تعریف" اور “ حمد “ کے متبادل و برابر بھی ہے۔ برکو تورات پڑھنے پر مامور شخص بھی پڑھ سکتا ہے اور اس کے پاسخ بھی اوّل الذکر کے جیسے ہی ہوتے ہیں۔ صبح و شام کی عبادات میں برکو ابتدائے تلاوت شمعہ کا بھی ماخذ ہوتا ہے۔ اور عبادت منحہ میں برکو کی عدم موجودگی کو بھی کفایت کرتا ہے۔ برکو (دیوعرم شعبی کدوشعا -devarim she-bi-kedushah- بمعنی اعمال مقدسہ ) میں سے گردانا جاتا ہے۔ اور اس کی تلاوت یا ادائیگی کے لیے ضروری اور واجب ہے کہ کم از کم دس بالغ یہودی مردوں کی جماعت موجود و حاضر ہو۔ ممکنہ طور پر دعوت و اطلاع برکو کی ابتدا عزرا کے عہد میں ہوئی ہوگی۔ اور برکو کے لیے کھڑا ہونا جیسا کہ کہا گیا:[1]
پھر یشوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاہ اور سربیاہ اور ہودیاہ اور سبنیاہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کھڑے ہو جاؤ اور کہو خداوند ہمارا خدا ازل سے ابد تک مبارک ہے تیر ا جلالی نام مُبارک ہو جوسب حمدوتعریف سے بالا ہے۔[2]
اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارِک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو![3]
اَے اِسرئؔیل کے گھرانے! خُداوند کو مُبارِک کہو۔ اَے ہارؔون کے گھرانے! خُداوند کو مُبارِک کہو۔ [4]
حوالہ جات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Encyclopedia Judaica: Barekhu
- ↑ نحمیاہ 9:5
- ↑ زبور 134:1
- ↑ زبور 135:19