ہندو دیو مالا کا ایک مشہور دیوتا جو مشتری سیارے کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔ ہفتہ کے دن کا پانچواں دن جمعرات اس کے ساتھ منسوب ہے اور برہسپتی وار کہلاتا ہے۔

برہسپتی کی بیوی کا نام تارا تھا جسے چاند دیوتا زبردستی اٹھا کر لے گیا۔ اس پر چاند اور برہسپتی میں خوفناک جنگ ہوئی۔ آخر برہما نے ان میں صلح کرادی اور تارا برہسپتی کو واپس مل گئی۔