بریڈفورڈ کا ایشیائی میلہ یورپ کا پہلا اورسب سے بڑا اییشائی میلہ کہلاتا ہے جہاں برصغیر کی ثقافت کے رنگ جا بہ جا بکھرے نظر آتے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق شرکاء کی تعداد تادم تحریر 2009 میں ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ دو روز تک جاری رہنے والے میلہ کی ابتدا 1987 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں منعقد ہوتا اور وسعت اختیار کرتا ہوا یہ میلہ آج بریڈفورڈ کے سب بڑے پارک پیل پارک میں منعقد ہوتا ہے۔ اکیس برس سے یہ میلہ مسلسل منعقد ہوتا آ رہا ہے مگر 2008 میں برطانیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ بریڈفورڈ کا میلہ اگرچہ ایشیائی کہلاتا ہے مگر شہر کی آبادی میں پاکستانیوں کی اکثریت کے باعث اس پر پاکستانی کلچر کا رنگ زیادہ غالب نظر آتا ہے جہاں منچلے اپنے کاندھوں پر پاکستانی پرچم لہرائے ہگہ گلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

فائل:Mela(2).jpg
میلہ میں شریک نوجوان
فائل:Mela(1).jpg
فلاحی ادارہ اسلامک ریلیف کے رضاکار 27 ہزار پائونڈ کے عطیات جمع کرنے پر خوش نظر آ رہے ہیں
فائل:Mela(3).jpg
میلہ میں مغربی فن کار افریقی گائیگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

میلہ میں ہر رنگ نسل مذہب لوگ شوق سے آتے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی تعاد زیادہ ہوتی ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔