بریگیڈیئر
بریگیڈیئر (Brigadier) برطانیہ اور اس کی سابقہ نوآبادیوں کی افواج میں یہ عہدہ موجود ہے کچھ ممالک میں اس کو بریگیڈیئر جنرل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ستارے والا افسر ہوتا ہے جو میجر جنرل کے ماتحت اور کرنل سے اوپر ہوتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ بریگیڈ کی کمانڈ کرتا ہے۔ یہ عہدے میں بحریہ کے کموڈور اور فضائیہ کے ائیر کموڈور کے مساوی ہوتا ہے۔