بزدلی
بزدلی (انگریزی: Cowardice) ایک ایسی صفت ہے جس میں حد سے زیادہ خوف کسی شخص کو کسی قسم کے امکانی جوکہم یا خطرے کے مول لینے سے روکے رکھتا ہے۔[1][2] یہ بہادری کی ضد ہے۔ ایک صفت کے طور پر بز دلی کسی چیلنج کو جھیلنے کی ناکامی ہے۔ جو شخص بز دلی میں گرفتار ہوتا ہے وہ خود بز دل قرار پاتا ہے۔[3]
کئی بار بز دلی کسی شخص سے دماغ پر طاری ہیبت کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ مثلًا ایک آدمی کسی شخص کو حد درجہ طاقت ور سمجھ کر اس کے ناجائز مطالبوں کو بھی قبول کر سکتا ہے۔ وہ اس خوف زدگی کی وجہ سے بز دلانہ انداز میں ہر بات مان سکتا ہے اور اگر غیر ضروری پیسے بھی پوچھے جائیں تو بھی وہ دے سکتا ہے۔ مگر وہی شخص اگر ہمت جٹا لے تو بجائے مطالبوں کو ماننے کے سوال جواب کر سکتا ہے اور ناواجب مطالبوں کو ماننے سے انکار کر سکتا ہے۔ یہ صورت حال بہادری ہے، جب کہ اس شخص کی سابقہ کیفیت بز دلی کا حصہ ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Cowardly definition and meaning | Collins English Dictionary". www.collinsdictionary.com (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2019-07-05.
- ↑ "Coward"۔ Merriam Webster
- ↑ "cowardice"۔ ڈکشنری ڈاٹ کام۔ reference.com۔ Lexico Publishing Group, LLC.۔ 28 اپریل 2007 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2019۔
[the] lack of courage to face danger, difficulty, opposition, pain, etc.