بہادری (انگریزی: heroism) وہ صفت ہے جس کی وجہ سے قوم کو زندگی میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے، قوم کے اندر عزائم اور ولولہ پیدا ہوتا ہے، قوم کو قیادت اور لیڈرشپ حاصل ہوتی ہے، قوم دنیا میں قیادت اور حکومت کے لائق بنتی ہے، اگر بہادری کی یہ صفت کسی قوم یاملت سے ختم ہوجائے پھر دشمن اس پر غالب آجاتا ہے، ذلت اور پستی کے وہ بالکل اندھیرے میں چلی جاتی ہے۔[1] یہ چیلنج وقت، حالات، دیگر قوموں اور شخصیتوں کی جانب سے بھی ہو سکتے ہیں۔ انتہا درجے کے ذاتی چیلنجوں کا مقابلہ بھی بہادری کی صفت کے زمرے میں آتا ہے۔

بہادری کا بہترین مظاہرہ فوجی اور ملکوں کے حکمران مختلف نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کرتے ہیں، جس میں دشمن ملک اور فوجوں کے یکایک حملے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔[2]


جانوروں میں بہادری

ترمیم

کئی بار جانوروں کے بہادری کے قصے زبان زد عام ہوئے ہیں۔ مثلًا کتوں نے جان پر کھیل کر مالک کی جان بچائی۔

افریقی نسل کے اس پاؤچڈ چوہے کا نام 'میگوا' ہے، جس کو بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر کئی انسانی زندگیاں بچانے پر کمبوڈیا میں ایک ہیرو کی سی حیثیت حاصل ہوئی۔[3]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم