بزدلی (انگریزی: Cowardice) ایک ایسی صفت ہے جس میں حد سے زیادہ خوف کسی شخص کو کسی قسم کے امکانی جوکہم یا خطرے کے مول لینے سے روکے رکھتا ہے۔[1][2] یہ بہادری کی ضد ہے۔ ایک صفت کے طور پر بز دلی کسی چیلنج کو جھیلنے کی ناکامی ہے۔ جو شخص بز دلی میں گرفتار ہوتا ہے وہ خود بز دل قرار پاتا ہے۔[3]

1924ء کی امریکی فلم دی فائٹنگ کاورڈ یا جنگ جو بز دل کا اشتہار۔ یہ فلم اگر چیکہ ایک مزاحیہ فلم تھی، تاہم اس میں بز دلی کی کیفیت کو پردے پر دکھایا گیا۔

کئی بار بز دلی کسی شخص سے دماغ پر طاری ہیبت کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ مثلًا ایک آدمی کسی شخص کو حد درجہ طاقت ور سمجھ کر اس کے ناجائز مطالبوں کو بھی قبول کر سکتا ہے۔ وہ اس خوف زدگی کی وجہ سے بز دلانہ انداز میں ہر بات مان سکتا ہے اور اگر غیر ضروری پیسے بھی پوچھے جائیں تو بھی وہ دے سکتا ہے۔ مگر وہی شخص اگر ہمت جٹا لے تو بجائے مطالبوں کو ماننے کے سوال جواب کر سکتا ہے اور ناواجب مطالبوں کو ماننے سے انکار کر سکتا ہے۔ یہ صورت حال بہادری ہے، جب کہ اس شخص کی سابقہ کیفیت بز دلی کا حصہ ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Cowardly definition and meaning | Collins English Dictionary"۔ www.collinsdictionary.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2019 
  2. "Coward"۔ Merriam Webster 
  3. "cowardice"۔ ڈکشنری ڈاٹ کام۔ reference.com۔ Lexico Publishing Group, LLC.۔ 28 اپریل 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2019۔ [the] lack of courage to face danger, difficulty, opposition, pain, etc.