بسٹئر (انگریزی: Bustier) خواتین کا تنگ جسم کے اوپری حصوں کو چھپانے والی پوشاک کا نام ہے۔ یہ پوشاک کسی بھی عورت کے پستانوں سے لے کر مکمل پوری حصے پر محیط ہے۔ بسٹئر کسی بھی عورت کے کندھوں اور بغلوں کو پوشیدہ نہیں کرتی۔ اکثر بسٹئر مہین ہوتی ہے۔ یہ عمومًا سماج کے بااثر اور فیشن زدہ افراد کی جانب سے پہنی جاتی ہے۔ یہ اہم تقاریب اور مرد عورت کے ملوا رقص کے موقع پر پہنی جاتی ہے۔ کئی مشاہیر خواتین اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین اسے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کے دوران اسے خاص طور پر پہنتی ہیں۔ ایک بسٹئر ہاتھوں اور بغلوں کو چھوڑکر درمیانی حصے کو گھیر لیتی ہے۔ یہ کمر سے بھی لگتی ہے اور ایک ڈھانچا ایسا بناتی ہے کہ اوپر بریزئر (چولی) کی جگہ لے۔ ایک بسٹئر کو ربن سے، ہُک سے یا پٹیوں سے کسا جا سکتا ہے۔ موجودہ دور میں یہ لفظ فرانسیسی زبان کے لفظ Buste سے ماخوذ ہے۔ مگر کئی دہے پہلے اسے لمبی پٹی والی بریزیئر کہا جاتا تھا، جس سے مراد یہ تھا کہ یہ ایک ایسی بریزیئر ہے جو پیٹ کے ڈھانچے کو نیچے تک گھیرتی ہے۔[1]

بسٹئر
قسمظاہری شکل پر ٹھیک سے بیٹھنے والا لباس

بریزیئر سے تبدیلی

ترمیم

بسٹئر کو بے اسٹریپ بریزیئر کا بہترین بدل سمجھا گیا ہے کیوں کہ یہ پستانوں کو کافی سہولت پہنچاتی ہیں۔ اس سے عورتیں بہت زیادہ چوکس نہیں ہوتیں۔ بسٹئر اس قدر آسانی سے جسم سے جڑ جاتا ہے کہ اس سے سینے اور پیٹ کو گھیرے میں لیا جا سکتا ہے۔ جہاں بے اسٹریپ بریزئر صرف ہاتھ کو چھوڑکر بیچ کے جسم کو پشیدہ کر سکتی ہے۔ بسٹئروں کو بے اسٹریپ لباسوں کی طرح بے جھجک بہنا جا سکتا ہے کیوں کہ پہننے والی خود کو آرام دہ مقام میں محسوس کر سکتی ہے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم