بش جوتا ترکی کی ایک جوتا ساز ادارہ کے جوتے کا نمونہ (ماڈل) ہے۔ پہلے اس کا نام ماڈل نمبر 271 تھا مگر جب ایک عراقی صحافی منتظر الزیدی نے امریکا کے صدر جارج بش پر اس ادارہ کا تیار کردہ جوتا دے مارا تو اس جوتے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا اور تین لاکھ جوتوں کے آرڈر موصول ہوئے۔[1] ترکی کے جوتا ساز کارخانے نے اس کا نام بدل کر بش جوتا رکھ دیا ہے۔ اسلامی ممالک میں اس جوتے کی مانگ کے علاوہ امریکا کی ایک کمپنی نے بھی اٹھارہ ہزار جوتوں کا آرڈر دیا ہے۔ جوتا ساز کارخانے کے مطابق یورپ میں ایک کمپنی نے اس جوتے کو یورپ میں بیچنے کے لیے معاہدہ کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم