بعد لثوی حروف صحیح
بعد لثوی حروف صحیح ایسے حروف صحیح ہیں جن کی ادائیگی کے وقت زبان لثوی کنارے کے اس حصے سے تھوڑا سا پیچھے والے حصے کو چھوتی ہے یا صرف قریب جاتی ہے جہاں لثوی حروف صحیح اد کیے جاتے ہیں لیکن اتنا پیچھے نہیں جاتی کہ سخت تالو تک پہنچ جائے (جہاں پر حنکی حروف صحیح ادا کیے جاتے ہیں)
اردو میں [dʒ](ج) [tʃ](چ) [ʒ](ژ) [ʃ](ش) بعد-لثوی حروف صحیح ہیں