بغیر عنوان کے (ناول)
بغیر عنوان کے 1954ء میں اردو کے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا لکھا ہوا واحد ناول ہے۔ بقول منٹو اسے لکھنے میں انھیں کئی سال لگے اور بمشکل اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا وجہ یہ ہے کہ منٹو خود کو اس صنف میں طفل مکتب خیال کرتے تھے۔ ناول کی کہانی سعید نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو محبت کو تلاش کرتا ہے لیکن وہ اپنی ہر محبت کو غیر حقیقی خیال کرتا ہے یوں یہ کہانی اس کی نفسیاتی کشمکش کی ترجمانی کرتی ہے۔
مصنف | سعادت حسن منٹو |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
صنف | نفسیاتی ناول |
ناشر | ظفر احمد قریشی پرنٹر و پبلشر، کراچی |
تاریخ اشاعت | اول 1954ء |
طرز طباعت | مطبوعہ (مجلد) |
صفحات | 142 |