بلراج کومل 25/ ستمبر 1928 کو سیالکوٹ (پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیمِ ہند کے بعد انھوں نے دہلی میں سکونت اختیار کی تھی۔

ادبی ذوق ترمیم

بلراج کومل کو بھارت کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ساہتیہ اکادمی نے ان کے شعری مجموعے "پرندوں بھرا آسمان" کو 1985 میں ایوارڈ سے نوازا تھا۔ 2011 میں انھیں بھارت کی حکومت کی جانب سے پدم شری کا خطاب بھی ملا تھا۔ ان کی تخلیقات میں میری نظمیں، رشتۂ دل، اگلا ورق، آنکھیں اور پاؤں (کہانیوں کا مجموعہ) اور ادب کی تلاش (تنقید) شامل ہیں۔ وہ ایک مترجم بھی تھے۔ انھوں نے انگریزی، ہندی، اردو اور پنجابی کی تخلیقات ایک دوسری زبانوں میں تراجم کیے تھے۔

انتقال ترمیم

25/نومبر 2013 کو بلراج کومل کا انتقال ہو گیا تھا۔[1]

حوالہ جات ترمیم