بلند اقبال
بلند اقبال افسانہ نگار، ناول نویس،ڈراما نگار، کالم نگار اور ٹی وی اینکر ہیں[1]۔ وہ حمایت علی شاعر کے فرزند ہیں۔ڈاکٹر بلند اقبال اعلیٰ ترین ملکی وغیر ملکی یونیورسٹیز سے آپ نے تعلیم حاصل کی۔ آپ نے میڈیسن میں گریجویشن ڈائو میڈیکل کالج،کراچی،پوسٹ گریجویشن نیو یارک میڈیکل کالج اور فیلو شپ کی ڈگری اریگن ہیلتھ سائینزیونیورسٹی، امریکا سے حاصل کی۔ آپ کینیڈا میں میڈیکل اسپیشلسٹ کے طور پر کئی اسپتالوں سے منسلک ہیں۔ بلند اقبال کے دو بھائی ہیں روشن خیال اور اوج کمال۔ بلند اقبال کی شریک حیات کا نام شجعیہ ہے اوربچوں میں جو زیر، علائنا، ژویر اور ایشل ہیں۔ آپ کی اب تک کئی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ان میں ’’فرشتے کے آنسو(افسانوی مجموعہ)، ’’میری اکیاون کہانیاں‘‘ (افسانوی مجموعہ)، ٹوٹی ہوئی دیوار (ناول) ، کھوئے ہوئے صفحات (ناول) ، سارے ہی محبت نامے مرے (مضامین ) اور پلیٹو سے پوسٹ ماڈرن ازم تک ۔ مغربی ادب خاص طور پر قابل ذکرہیں۔اپ کی کئی ایک کتابیں انگریزی اور سندھی زبانوں میں تراجم ہو چکی ہیں۔افسانوں اور ناولز کے علاوہ ڈاکٹر بلند اقبال کی وابستگی میڈیا سے بھی ہے۔آپ نے کینڈا کے کئی ایک ایشیائی ٹی وی چینلز پر سیاست، ادب، فلسفے اور تاریخ کے اہم ترین موضوعات کو اپنی ادبی گفتگو کا حصہ بنایا ہے۔ اُن کی علمی و فکری گفتگو کی وجہ سے ادبی دنیا میں انھیں انتہائی قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔اُن کی گفتگو کے کئی ایک موضوعات کی سنجیدگی کے سبب انھیں ادبی و علمی شخصیات نے کتابوں کی شکل میں مرتب کیا جن میں دانائی کا سفر (مرتب عبد الستار) ، تاریخ کی چھاوں میں (ڈاکٹر مبارک علی) اور انداز بیان (ڈاکٹر مبارک علی) شامل ہیں۔
اعترافات
ترمیمڈاکٹر بلند اقبال کی ادبی خدمات کا اعتراف لکھنؤ یونیورسٹی ، انڈیا میں کینیڈین ہجرتی ادب پر اُن کے تخلیقی ہنر ، شخصیت اور ادبی خدمات پر پی ایچ ڈی کے تھیسس کے تفصیلی حصہ کی صورت میں اور بہاو الدین زکریہ یونیورسٹی ، ملتان میں ایم فل اور یونیورسٹی آف پنجاب اور پشاور سے اُن کے ناولز ٹوٹی ہوئی دیوار اور کھوئے ہوئے صفحات پر ماسٹرز کے تھیسسز لکھ کر کیا گیا ہے۔ آپ کی ادبی کاوشوں پر آپ پر نہ صرف ہندوستان کے معتبر ادبی رسائل میں گوشے بھی شائع کیے ہیں بلکہ ہندوستانی کلچر اترپردیش انڈیا اور بزم اردو ہیوسٹن کی جانب سے آپ کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر بلند اقبال کے ٹی وی پروگرامز کی منفرد علمی نوعیت کی وجہ سے انھیں کینیڈا میں ساوتھ ایشین چینلز کی طرف سے بیسٹ ٹی وی پریزینٹر اور کینیڈین ایمگریشن منسٹر مائکل کٹاو کی جانب سے ایوارڈز اور تہنیتی سرٹیفیکٹس سے بھی نوازا گیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Balagh (4 ستمبر 2021)۔ "بلند لب و لہجے کا شاعر ۔ بلند اقبال از: عظیم انصاری"۔ https://balagh18.com/ بلاغ 18 ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-12-17
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)[مردہ ربط]|website=