بلوٹا
بِلوٹا (انگریزی: Kitten) سے مراد کسی بلی کا ابھی ابھی پیدا بچہ یا وہ بچہ جو ایک بڑی بلی کی شکل نہیں اختیار کیا ہو۔ بلوٹے شروع شروع میں تو کچھ وقت تک آنکھ بھی نہیں کھولتے۔ بعد میں جب وہ آنکھیں کھولتے بھی ہیں، تب بھی ان کا مکمل وجود ان کی ماں پر منحصر ہوتا ہے۔ ایک بلی شروع شروع میں اپنے بچوں کے لیے محفوظ جگہ تلاش کرتی ہے۔ یہ جگہ وہ خطرے کے اندیشے کے تحت بدلتی بھی رہتی ہے۔ پھر وہ کہیں جاتی بھی ہے تو محض اس ارادے سے کہ کچھ کھا پی کر وہ اپنے بلوٹوں کو دودھ پلا سکے۔ وہ ایک الگ رمز والی آواز میں اپنی آمد کے ساتھ بلوٹوں کو آواز دیتی ہے اور ماں کی پکار لبیک کہتے ہوئے اپنے چھپنے کے مقام سے باہر آتے ہیں۔ دودھ پینے کے دور سے جب یہ بلوٹے آگے ہوتے ہیں تو بلی مختلف چیزوں کو کھانے کی تعلیم بھی انھیں دیتء ہے۔ خود نہیں کھا کر اپنے بچوں کو کچھ کھلاتی ہے۔ بلی بچوں چوہے پکڑنے کی بھی تعلیم دیتی ہے۔ وہ اپنے بلوٹوں کو زبان سے صاف کرتی ہے۔ تاہم جیسے جیسے بلوٹے اچھے خاصے بڑے ہونے لگتے ہیں، تب بلی ان سے اپنا پلڑا چھڑا لیتی ہے اور لا تعلقی اختیار کرتی ہے۔
کچھ ماہریں کی رائے ہے کہ اگر آپ کی بلی کے لمبے لمبے بالوں ہیں تو ، آپ اندام نہانی خطے کے آس پاس بالوں کو کاٹنے کے بارے میں توقع کر سکتے ہیں (کچھ دن یا ترسیل سے ایک ہفتے پہلے) دودھ کی تھنوں کے آس پاس لمبے لمبے بالوں کو تراشنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ بلوٹے زیادہ آسانی سے دودھ چوس سکے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ [https://ur.10steps.org/aider-une-chatte-mettre-bas-2319 جنم دینے میں کتے کی کس طرح مدد کریں][مردہ ربط]