بلڈوزر
بلڈوزر زمین پر کھومنے والا ایک ٹریکٹر ہے جس ہر حرکات پر گرفت رکھی جاتی ہے۔ اس سے متصل آلات میں ایک وسیع دھات سے بنی پلیٹ (جسے بلڈوزر پلیٹ کہا جاتا ہے) ہوتی ہے۔ بلڈوزر کا استعمال زمین کی مٹی کو ہٹانے، ریت، ملبے یا اسی طرح کے تعمیری یا تبدیلی کے کام کو ہٹانے کے لیے ہوتا ہے۔ بلڈوزر سے لگا ایک رِپر ہو تاہے جس کا استعمال جڑے ہوئے سامانوں /موادوں میں ڈھیل لانے کے لیے ہوتا ہے۔
کچھ مخصوص کاموں کو صرف بلڈوزروں کے ذریعے ہی انجام دیا جاتا ہے، جن میں کانیں، پتھر پھوڑنے کے کام، فوجی ٹھکانے، بھاری صنعت سے جڑے کارخانے، انجینیئیرنگ پروجکٹ اور کھیت۔
بلڈوزر کو ٹھیک طور پر ایک ایسے ہی ٹریکٹر کو کہا جا سکتا ہے، جس کی نشان دہی کی گئی ہو اور جس کے ساتھ کے ڈوزر بلیڈ جڑا ہو۔