بل بسیٹ
ولیم مولٹینو بسیٹ (پیدائش: 11 ستمبر 1867ء) | (انتقال: 23 فروری 1958ء) جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی رگبی یونین کے کھلاڑی تھے۔ [1] بسیٹ کینیل ورتھ ، کیپ ٹاؤن میں پیدا ہوئے۔ وہ وینبرگ کے میئر جیمز بسیٹ کے دوسرے بیٹے اور کیپ ٹاؤن کے میئر ہرکیولس جارویس کے پوتے تھے۔ اس نے ڈائیوسیسن کالج میں تعلیم حاصل کی اور ایک وکیل بن گیا۔ اس نے افتتاحی کری کپ میں مغربی صوبے کی نمائندگی کی۔ برطانیہ کے 1891ء کے دورے کے دوران اس نے جنوبی افریقہ کے لیے صرف دو ہی میچ کھیلے۔ انھیں 3ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور تیسرے میچوں میں کھیلنے کے لیے فارورڈ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، دونوں میں جنوبی افریقہ کو شکست ہوئی تھی۔ [2] بسیٹ نے ہینریٹا کیتھرین ٹیٹ سے شادی کی اور اس جوڑے کے 6بچے تھے - چار بیٹیاں (آئسلے کیتھلین، گیوینڈولین، ہیلن اور بیٹی) اور دو بیٹے (ولیم مرے اور ایلڈریڈ)۔ [3] 1902ء میں اس نے سینٹ جیمز، کیپ ٹاؤن میں گھر سینٹ جیمز مینور خریدا اور 1912ء تک وہیں رہے۔ اس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ کینیل ورتھ، کیپ ٹاؤن میں ایبوئن ہاؤس میں آباد ہوئے۔
پیدائش | 11 ستمبر 1867 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
کینیل ورتھ، جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 23 فروری 1958 | (عمر 90 سال)||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیولینڈز، جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسکول | ڈائیوسیسن کالج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قابل ذکر رشتہ دار | مرے بسیٹ (بھائی) | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رگبی یونین کیریئر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
انتقال
ترمیموہ 23 فروری 1958ء کو نیو لینڈز، جنوبی افریقہ میں 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ [4] [5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "William Molteno Bisset"۔ ESPN scrum۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-01
- ↑ Greyvenstein، Chris (1992)۔ Springbok saga : from 1891 to the new beginning (4th اشاعت)۔ Cape Town: Don Nelson۔ ص 333۔ ISBN:1-86806-095-0۔ OCLC:105375255
- ↑ "Molteno Family Tree"۔ Moltenofamily.net۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-16
- ↑ "South Africa / Players & Officials / William Bisset"۔ Scrum۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-07-16
- ↑ Pretoriana: Tydskrif van die Genootskap Oud-Pretoria, Nr 64. Bisset, William Molteno. December 1970. p.6.