بندو خان
استاد بندو خان 1880ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد علی جان خان بھی سارنگی بجاتے تھے اور استاد ممّن خان، جنھوں نے سر ساگر ایجاد کیا ان کے ماموں تھے۔ استاد بندو خان نے سالہا سال اپنے ماموں سے سارنگی کے اسرار و رموز سیکھے پھر وہ ایک ملنگ میاں احمد شاہ کے شاگرد ہوئے جنھوں نے انتہائی شفقت اور محبت سے بندو خان کو اپنے علم کا سمندر منتقل کر دیا۔ [2] قیام پاکستان کے بعد بندو خان پاکستان چلے آئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ [3] ایک مختصر سی علالت کے بعد 13 جنوری 1955ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ استاد بندو خان کوان کی وفات کے چار برس بعد 1959ء میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ وہ کراچی میں آسودہ خاک ہیں ۔
بندو خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1880ء دہلی |
وفات | 13 جنوری 1955ء (74–75 سال)[1] کراچی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | موسیقار |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.oxfordreference.com/view/10.1093/oi/authority.20110803095535483
- ↑ 'Tribute to a Maestro' - Profile of sarangi player Bundu Khan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ itcsra.org (Error: unknown archive URL), ITC Sangeet Research Academy website, Retrieved 20 August 2018
- ↑ Noted sarangi player of Pakistan–Bundu Khan on the-south-asian.com website, Published April 2001, Retrieved 20 August 2018