بند تعقیب کاری
بند تعقیب کاری (closed captioning) ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی بعید نما (television)، منظری پردہ (video screen) یا دیگر نمائشۂ بصریہ (visual display) پر اِس مقصد کے لیے متن دکھایا جاتا ہے تاکہ خواہش مند حضرات کو اِضافی یا تشریحی معلومات مہیّا کی جاسکیں .
بند تعقیبات عموماً کسی برنامے (program) کے سمعی جزء (audio portion) کا متن دِکھاتے ہیں .
اِصطلاحیات
ترمیمبند تعقیبکاری میں ’’بند‘‘ کا لفظ اِس بات کی طرف اِشارہ کرتا ہے کہ صرف وہ ناظرین ان تعقیبات کو دیکھ پاتے ہیں جنھوں نے ان کو فعال کیا ہو۔ اِس کے برعکس ’’آزاد تعقیبات‘‘ (open captions) وہ تعقیبات ہیں جو تمام ناظرین کو نظر آتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ’’ذیلی عنوانات‘‘ (subtitles) ایک قسم کے تعقیبات ہیں جو اُس وقت استعمال کیے جاتے ہیں جب ناظر سُن تو سکتا ہو مگر اُسے زبان یا لہجے کی سمجھ میں نہیں آ رہی ہو یا کلام صاف نہیں ہو، تو ذیلی عنوانات گفتگو اور پردے پر نظر آنے والے کچھ متن کا تحریری نقل پیش کرتے ہیں۔ جبکہ ’’تعقیبات‘‘ (captions) بہرے اور سُننے کی کمزور طاقت رکھنے والے ناظر کو تمام ضروری سمعی مشمولات (audio content) مثلاً گفتگو اَور غیر کلامی (non-speech) معلومات جیسے کہ بولنے والے افراد کی شناخت اور، کبھی کبھار، اُن کے اندازِ گفتگو، کو الفاظ یا علامات کو استعمال کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں .
نیز دیکھیے
ترمیم- تعقیب کار (captioner)
- ذیلی عنوان (تعقیبکاری) (subtitle - captioning)
ویکی ذخائر پر بند تعقیب کاری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |