بنو ہدل
بنو ہدل یہ قبیلہ بھی بنو قریظہ کے ساتھ اپنے وطن سے ہجرت کرکے مدینہ آیا تھا اور انھی کے ساتھ آبادی مہرزور میں آباد ہو گیا تھا [1] یہ قبیلہ اپنی کوئی الگ حیثیت نہیں رکھتا تھا؛ بلکہ ہرمعاملہ میں بنوقریظہ ہی کا شریک تھا، بعض کتابوں میں اس کا نام بنوبہدل لکھا ہوا ہے، سمہووی نے لکھا ہے کہ ان کوبنوہدل اس لیے کہتے تھے کہ عام طور پران کے ہونٹ موٹے اور لٹکے ہوئے ہوتے تھے، عربی میں ایسے آدمی کوہدل کہتے ہیں [2] ثعلبہ ، اسد بن کعب اور عبداللہ بن سلام اسی قبیلہ سے تھے۔