بنیادی مقدار
بنیادی مقداریں (Base quantities) وہ طبیعی مقداریں ہیں جو اپنی فطرت میں دوسری مقداروں سے مختلف ہوتی ہیں اور جن کی تعریف دوسری مقداروں سے نہ کی جا سکیں۔ بلکہ بنیادی مقداریں وہ مقداریں ہوتی ہیں جن کی بنیاد پر دوسری مقداروں کی وضاحت کی جاسکے۔ ایسی طبیعی مقداریں جن کو جاننے کے لیے کسی دوسری مقدار کی ضرورت نہ پڑے بنیادی مقداریں کہلاتی ہیں۔ بنیادی مقداریں دوسری مقداروں کو بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ بنیادی مقداروں کی تعداد سات ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
(1) لمبائی، (2) وقت، (3) کمیت، (4) درجہ حرارت، (5) برقی رو، (6) روشنی کی شدت، (7) شے کی مقدار۔