شے کی مقدار
شے کی مقدار (انگریزی: Amount of substance) ایک معیاری مقدار ہے جو ذرات کی مجموعی جسامت جیسے جواہر، سالمات، برقات اور دوسرے ذرات کی پیمائش کرتا ہے۔ اسے بعض اوقات کیمیائی مقدار بھی کہتے ہیں۔ بین الاقوامی نظام اکائیات میں شے کی مقدار کی تعریف اس طرح کی گئی ہے کہ کسی شے کی مقدار اس میں موجود ذرّرہ عدد (Particle number) کی تعداد کے متناسب ہے۔ متناسبیت مستقل، ایوگاڈرو مستقل کے معکوس ہے۔ بین الاقوامی نظام اکائیات میں شے کی مقدار کی اکائی مول ہے۔