بوسٹن کامن (انگریزی: Boston Common) شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ یہ پچاس ایکڑ رقبے پر پھیلے پارک کا نام ہے۔ اس میں بہت سے درخت ہیں۔ گھاس کے قطعے ہیں۔ کئی مجسمے بھی نصب ہیں۔ فروگ پونڈ یعنی مینڈک کا تالاب ہے۔ زیر زمین پارکنگ کا انتظام ہے۔ بوسٹن کامن ہر اعتبار سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بوسٹن میں پہلے یورپی آبادکار ولیم بلیکسٹن کی ملکیت رہا۔ کسی زمانے میں قابض برطانوی افواج نے یہاں کیمپ قائم کیا تھا۔ اس میں باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی رہیں۔ یہاں بڑے بڑے احتجاج ہوئے۔ اس کی تاریخ میں لکھا ہے کہ جنگ ویت نام کے خلاف مظاہرے میں بینظیر بھٹو بھی شریک ہوئیں۔ جس کو بھی جلسہ کرنا ہو تو یہاں کا رخ کرتا ہے۔ مارٹن لوتھر کنگ جونئیر، پوپ جان پال اور میخائل گورباچوف یہاں لاکھوں لوگوں سے خطاب کرچکے ہیں۔ یہ یادگار کنسرٹس بھی ہو چکے ہیں۔ بوسٹن کامن میں ایک ڈھائی میل کا راستہ ہے جسے فریڈم ٹریل کہتے ہیں۔ اس راستے پر بوسٹن کے سولہ تاریخی مقامات آتے ہیں۔ راستے میں اینٹوں سے بنی ٹیڑھی میٹھی گلیاں ، اونچی اونچی عمارتیں، گرجا گھر، قبرستان، نیا اور پرانا اسمبلی ہال اور بازار بھی ہیں۔فریڈم ٹریل کے راستے میں فینوئل ہال نامی چھوٹی سی مارکیٹ ہے جسے غلاموں کے ایک تاجر فینوئل نے تعمیر کرکے شہر کو عطیہ کیا۔ یہاں غلاموں کی خریدو فروخت بھی ہوتی رہی۔ فینوئل ہال میں سیموئل ایڈمز جیسے رہنما تقریریں کرتے تھے اس لیے یہ تاریخی مقام قرار پایا ہے۔ ہال کے سامنے سیموئل ایڈمز کا مجسمہ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے، محب وطن، دور اندیش اور بے خوف رہنما، جنھوں نے انقلاب کو منظم کیا اور آزادی کی قرارداد پر دستخط کیے۔

Boston Common
View of the water celebration on Boston Common on اکتوبر 25, 1848
مقامبوسٹن
رقبہ50 ایکٹر[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی][1]
تعمیر1634
معمارMultiple, including Augustus St. Gaudens
گورننگ باڈیمقامی
این آر ایچ پی حوالہ #72000144 (اصل)
87000760 (نیا)
Significant dates
این آر ایچ پی میں شاملجولائی 12, 1972 (original, in NRHP also including Boston Public Garden)
فروری 27, 1987 (new, in NHL of Boston Common alone)[2]
Designated NHLDفروری 27, 1987[3]

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "National Register Information System"۔ National Register of Historic Places۔ National Park Service۔ جنوری 23, 2007 
  2. "Boston Common"۔ National Historic Landmark summary listing۔ National Park Service۔ 03 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2008 

بیرونی روابط

ترمیم

42°21′18″N 71°03′56″W / 42.35500°N 71.06556°W / 42.35500; -71.06556

ماقبل 
First location – beginning of trail
Locations along Boston's Freedom Trail
Boston Common
مابعد