بوغد خان اول کرہ حیاتی کا محفوظ علاقہ

بوغد خان اول کرہ حیاتی کا محفوظ علاقہ Bogd Khan Uul Biosphere Reserve ایک قدرتی محفوظ علاقہ ہے جو منگولیا کے دار الحکومت، الان باتر کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ جنگلاتی سٹیپ زون کے جنوبی حصے میں ہے اور سلسلہ کوہ خینٹی کے اندر واقع ہے۔ اس میں بوغد خان پہاڑ بھی شامل ہے اور اسے سنہ 1996ء میں یونیسکو کے کرہ حیاتی کے محفوظ علاقے کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ یہ دنیا کا قدیم ترین قومی پارک ہے، جسے باقاعدہ اس مقصد کے لیے نامزد کیا گیا۔

منگولیا کا بوغد خان اول قومی پارک، دنیا کے اولین محفوظ علاقوں میں سے ایک، جو اب ایک قومی پارک کہلاتا ہے۔

تفصیل

ترمیم
 
بوغد خان پہاڑ کی شمالی ڈھلوانیں، جیسی کہ الان باتر سے نظر آتی ہیں۔
 
بوغد خان پہاڑ کی مصنوعی سیارچے سے تصویر، پیچھے سرمئی رنگ میں الان باتر شہر ہے۔

بوغد خان ریزرو کا کل رقبہ 67,300 ہیکٹر (260 مربع میل) ہے اور یہ 47°43' سے 47°54' شمال اور 106°46' سے 107°10' مشرق کے درمیان واقع ہے۔ اس کی اونچائی کی حد سطح سمندر سے 1,310 اور 2,270 میٹر (4,300 اور 7,450 فٹ) کے درمیان ہے۔ یہ تقریباً 41,651 ہیکٹر (160.82 مربع میل) کے بنیادی رقبے پر مشتمل ہے جس کے چاروں طرف بفر زون اور کچھ منتقلی والے علاقوں ہیں۔ بوغد خان پہاڑ کی شمالی ڈھلوانیں گھنے مخروطی جنگلات سے ڈھکی ہوئی ہیں جبکہ جنوبی جانب عمودی چٹانیں ہیں۔[1]

تاریخ

ترمیم

بوغد خان پہاڑ پر ماحولیاتی تحفظ کم از کم تیرہویں صدی کا ہے جب کیرایت کے حکمران توریل خان نے بوغد خان کو ایک مقدس پہاڑ قرار دیتے ہوئے وہاں درخت لگانے اور شکار کرنے سے منع کر دیا تھا۔[2] تب سے، پہاڑ کی پوجا کی جاتی ہے اور مقامی لوگ نہ تو پہاڑ پر شکار کرتے ہیں اور نہ لکڑی کی کٹائی کرتے ہیں۔ سنہ 1778ء میں اس علاقے، جو اب الان باتر ہے، کے منگول کے گورنر نے کیان لونگ شہنشاہ سے درخواست کی کہ وہ ماؤنٹ بوغد خان اول کے لیے دو بار سالانہ تقریبات منعقد کرنے کی منظوری دیں۔ سالانہ دو بار منعقد ہونے والی تقریبات کے لیے آٹھ دن بعد اجازت دی گئی۔[3] سنہ 1783ء میں، چنگ خاندان کی مقامی حکومت نے بوغد خان کو ایک محفوظ مقام قرار دیا، جسے اس کی خوبصورتی کے لیے محفوظ رکھا جائے اور اسے دنیا کا قدیم ترین قومی پارک بنا دیا جائے۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Bogd Khan Uul". Biosphere Reserve Information: Mongolia. UNESCO. 10 December 2007. Retrieved 18 November 2015.
  2. Bogd Khan Uul". Biosphere Reserve Information: Mongolia. UNESCO. 10 December 2007. Retrieved 18 November 2015.
  3. Documents on worshipping Khan Uul" (in Mongolian). Mongolian Governmental Implementing Agency. Retrieved 18 November 2015.
  4. Alastair Bonnett (2015)۔  The Geography of Nostalgia: Global and Local Perspectives on Modernity and Loss۔ Routledge۔ صفحہ: 68۔ ISBN 978-1-134-68616-2 

زمرہ:منگولیا کے قومی پارک