منگولیا

مشرقی ایشیا میں ایک ملک
  

منگولیا یا مغولستان(فارسی ) ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔منگولیا چین اور روس کے درمیان ایک زمین بند ملک ہے۔ اس کے شمال کی جانب روس اور جنوب کی جانب چین واقع ہے۔. دار الحکومت اور سب سے بڑا اولان باتور شہر ہے، ماضی میں اس شہر کو اولان تبور کہتے تھے۔ ملک کی آبادی کا 38٪ اسی شہر میں رہتی ہے۔ منگولیا کا سیاسی نظام پارلیمانی جمہوریہ ہے۔ ملک کے زیادہ تر لوگ بدھ مت کے پیروکار ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگ اب بھی خانہ بدوش ہیں، لیکن یہ لوگ اب تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بہت سے پہاڑ ہیں۔ جنوبی حصے میں صحرائے گوبی ہے۔ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 18واں سب سے بڑا ملک ہے۔ جرائم کی شرح اور رات کی زندگی بہت کم ہیں۔ ان کی زبان منگول ہے، لیکن کچھ انگریزی، چینی اور روسی بھی جانتے ہیں۔ منگولیا کی آبادی کی کثافت دنیا میں سب سے کم ہے۔

منگولیا
منگولیا
منگولیا
پرچم
منگولیا
منگولیا
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: Go Nomadic, Experience Mongolia ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ: منگولیا کا قومی ترانہ   ویکی ڈیٹا پر (P85) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زمین و آبادی
متناسقات 46°N 105°E / 46°N 105°E / 46; 105 [1]  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
بلند مقام
پست مقام
رقبہ
سطح سمندر
سے بلندی
دارالحکومت اولان‌ باتور [3]  ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان منگولیائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی پارلیمانی نظام   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب خورلس اوکھنا (25 جون 2021–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 12 فروری 1992  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+08:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم mn. [3]  ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 MN  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +976[3]  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ

ترمیم

منگولیا پر بہت سے نامور بادشاہوں نے حکومت کی ہے . 1206ء میں چنگیز خان نے منگولیا پر حکومت کی 16 ویں صدی کے آخر میں بدھ مت مذہب یہاں پر پھیل گیا۔ 17 ویں صدی کے آخر میں منگولیا راجونش خاندان کی حکمرانی میں چلا گیا جب 1911ء میں منگولیا نے آزادی کا اعلان کیا تو انھیں آزادی کے لیے بادشاہوں سے لڑنا پڑا جس میں سوویت یونین نے ان کی مدد کی۔ 1921ء میں دنیا نے منگولیا کو آزاد ملک تسلیم کر لیا۔ منگولیا اب بھی بنیادی طور پر دیہی ہے۔ منگولیا میں ریڈ کراس سوسائٹی 1939ء میں قائم کیا گیا۔ اس کے ہیڈ کوارٹر اولان باتور میں قائم ہیں۔ 1939ء سوویت یونین کے خاتمے پر روس کی منگولیا میں دلچسپی ختم ہو گئی جو اس سے قبل منگولیا میں دلچسپی دکھا رہا تھا۔ اب چین اور جنوبی کوریا منگولیا کے کے ساتھ تجارت کو شعبے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

آب و ہوا

ترمیم

منگولیا کی آب و ہوا شدید قسم کی ہے۔ موسم سرما بہت سرد اور موسم گرما معتدل ہوتا ہے۔ حال ہی میں سردیوں میں بہت سردی ہو گئی تھی جس نے بہت سے لوگوں اور جانوروں کوموت کے منہ میں دھکیل دیا۔ 2008 کے برفانی طوفان میں 52 افراد مارے گئے متعدد زخمی ہوئے اس کے ساتھ 2 لاکھ مویشی بھی سردی کی وجہ سے مر گئے۔ ایک بھاری مٹی کا طوفان کو شمال مشرقی چین اور منگولیا کے مختلف حصوں میں یکم مارچ کو شروع ہوا جو 4 مارچ کو شمالی اور جنوبی کوریا کے حصون میں جا کر ختم ہوا۔8 مئی 2008 کو ایک برفانی طوفان میں 21 لوگ مارے گئے اس طوفان میں اندرونی منگولیا کے بھی کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔ اپریل 2010 میں منگولیا میں درجہ حرارت -50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ منگولیا میں سردیوں کا موسم بہت سخت اور طویل ہوتا ہے ہر سال سردیوں میں بہت سا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔

صوبے

ترمیم
  • ارخانگی
  • بے آن اولگی
  • بے آن خونگور
  • بلغان
  • درکان-اُل
  • دورنود
  • دورنوگوی
  • دندوگوی
  • گووی التائی
  • گووی سمبر
  • کھینتی
  • خوود
  • خووسگول
  • اومنوگووی
  • اورخون
  • اورخون گائی
  • سیلینج
  • سک باتار
  • توو
  • اُوس
  • زوکھان

متعلقہ مضامین منگولیا

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  • Mongolia's UK embassy- [1].
  • Mongolia’s American/USA embassy- [2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mongolianembassy.us (Error: unknown archive URL).
  • MIAT (Mongolian airways)- [3]. Safety concerns exist about some of the older and less reliable ہوائیہ in its domestic fleet.
  • "Mongolia"۔ کتاب عالمی حقائق۔ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی 
  • Mongolian Open Government (by Mongolia's Prime Minister) (in Mongolian and English) (uses, but does not need Macromedia Flash)
  • Mongolian Red Cross Society- Mongolian Red Cross Society Profileآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ifrc.org (Error: unknown archive URL)
  • Mongolian Red Cross Society- Official Red Cross Web Siteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ redcross.int (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب مصنف: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — عنوان : Getty Thesaurus of Geographic Names — ناشر: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — Getty Thesaurus of Geographic Names ID: https://vocab.getty.edu/page/tgn/7029379 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مارچ 2023
  2.     "صفحہ منگولیا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2024ء 
  3. ^ ا ب پ مصنف: سی آئی اے — ناشر: سی آئی اے — تاریخ اشاعت: 27 فروری 2023 — Mongolia — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مارچ 2023
  4. http://chartsbin.com/view/edr

مصادر

ترمیم

حواشی

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔