بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام
بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام (ہندی: भारत के नियन्त्रक एवं महालेखापरीक्षक، انگریزی: Comptroller and Auditor General of India مخفف: CAG) آئین ہند کے باب پنجم[1] کے تحت قائم ایک منصب ہے جس کے ذمہ حکومت ہند اور تمام ریاستی حکومتوں کی آمد و صرف کی تنقیح اور محاسبی کی ذمہ داری ہے۔ نیز اس کے ذمہ حکومت کی زیر ملکیت کمپنیوں کی تنقیح بھی ہوتی ہے۔ اس کی رپورٹ پر عوامی کھاتا کمیٹیاں توجہ دیتی ہیں۔ یہی ناظر حسابات و محاسب عام محکمہ بھارتی تنقیح و حسابات کا بھی سربراہ ہوتا ہے۔ اس وقت اس عوامی ادارے میں 58 ہزار سے زائد ملازمین مصروف کار ہیں۔
بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام
भारत के नियंत्रक-महालेखापरीक्षक (निमलेप) | |
---|---|
نامزد کُننِدہ | وزیراعظم بھارت |
تقرر کُننِدہ | صدر بھارت |
مدت عہدہ | 6 برس یا 65 برس کی عمر تک (دونوں میں سے جونسی شرط پہلے پوری ہو) |
تنخواہ | ₹90,000 (امریکی $1,300) |
ویب سائٹ | saiindia |
اس منصب کا تذکرہ آئین ہند کی دفعہ 148 تا 151 میں موجود ہے۔ اور بھارتی رتبوں میں اسے نواں درجہ دیا گیا ہے جو بھارت کی عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہے۔
بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام کا دفتر 9 دین دیال اپادھیائے مارگ، نئی دہلی پر واقع ہے۔ اس وقت اس ادارے کے سربراہ ششی کانت شرما ہیں جو بھارت کے بارہویں ناظر حسابات و محاسب عام ہیں اور 23 مئی 2013ء کو ان کا تقرر ہوا۔
ناظرین حسابات کی فہرست
ترمیمشمار | نام | آغاز | اختتام |
---|---|---|---|
1 | نرہری راؤ | 1948ء | 1954ء |
2 | اے کے چند | 1954ء | 1960ء |
3 | اے کے رائے | 1960ء | 1966ء |
4 | ایس رنگ ناتھن | 1966ء | 1972ء |
5 | اے بکشی | 1972ء | 1978ء |
6 | گیان پرکاش | 1978ء | 1984ء |
7 | تریلوکی ناتھ چترویدی | 1984ء | 1990ء |
8 | سی جی سومیا | 1990ء | 1996ء |
9 | وی کے شونگلو | 1996ء | 2002ء |
10 | وی این کول | 2002ء | 2008ء |
11 | ونود رائے | 2008 | 2013 |
12 | ششی کانت شرما[2] | 2013 | 2017 |
ماخذ:[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Constitution of India/Part V - Wikisource, the free online library
- ↑ "پریس ریلیز"۔ محکمہ اطلاعات، حکومت ہند۔ 23 مئی 2013ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2014ء
- ↑ "Former CAG"۔ 18 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 09, 2012
بیرونی روابط
ترمیم- "بھارتی ناظر حسابات کی دفتری ویب سائٹ"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2009ء
- بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام کی رپورٹیں