بھارت ماتا کی جے (بھارت کی فتح ہو) تحریک آزادی ہند میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا نعرہ تھا۔ سرزمین ہندوستان کو زندگی کی پرورش کرنے والی ماں تصور کرکے اس کی نجات کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اس کے فرزندوں نے اس نعرے کا بار بار استعمال کیا۔ بھارت ماتا کی وندنا کرنے والا یہ نعرہ ہر بار مجاہدین آزادی کے اندر نیا جوش اور ولولہ پیدا کرتا تھا۔ آج بھی اس نعرے کا استعمال حب الوطنی یا تعمیر قوم سے منسلک مواقع، پروگراموں اور تحریکوں میں کیا جاتا ہے۔

بھگت سنگھ نے آزادی کے لیے انگریزوں کے سامنے بھری عدالت میں "بھارت ماتا کی جے" کہہ کر انگریزوں کو متحیر کر دیا تھا۔ بھارتی فوج کا ہر جوان دوران جنگ میں دشمنوں سے لڑتے وقت بھارت ماتا کی جے پکارتا ہے جس سے اس کے اندر تازہ ولولہ امڈ پڑتا ہے خواہ وہ ہندو ہو یا مسلمان، پنجابی ہو یا مدراسی، بھارت کا ہر شہری فخر سے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم