بھارت مخالف جذبات یا ہند فوبیا ایسے جذبات کو نام دیا گیا ہے جن میں بھارت کی مخالفت یا اس ملک سے نفرت کا اظہار ہوتا ہے۔ ان جذبات کی ضد ہند حمایتی جذبات ہیں۔

پس منظر ترمیم

امریکہ میں انیسویں صدی میں چینیوں کی کثیر تعداد بسلسلہ معاش منتقل ہوئی تھی۔ اس کے سبب وہاں چین مخالف جذبات سر اٹھارنے لگے۔ اسی طرح جب برطانوی ہند سے بہت سکھ زیادہ تر فوجی امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہو گئے،تب مقامی باشندوں کے من میں اس طرح ان جذبات کی تاریخی طور پر ابتدا ہوئی۔