بھارت میں پری پیڈ ادائیگی کے آلات

پری پیڈ ادائیگی کے آلات ان طریقہ ہائے کار کو کہا جاتا ہے جو اشیا اور خدمات کی خرید میں معاون ہیں جس کے لیے اس قدر محفوظ کی گئی ہے۔ ان آلات میں محفوظ قدر ان آلات کے گیرندے کی ادا کی گئی قدر کی نمائندگی کرتی ہے جو نقد، بینک کھاتے، کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے ادا کی جاتی ہے۔ [1]

پری پیڈ ادائیگی کے آلات اسمارٹ کارڈ، میگنیٹیک اسٹرائپ کارڈ، انٹرنیٹ کھاتوں، آن لائن والیٹ، موبائل کھاتوں، کاغذی واؤچروں اور ایسے کوئی آلے کی شکل میں ہو سکتے ہیں جس میں قبل از وقت ادا رقم تک کی رسائی ہو۔[1]

پری پیڈ ادائیگی کے آلات کے زمرے

ترمیم

بھارت میں پری پیڈ ادائیگی کے آلات (انگریزی: Prepaid Payment Instruments in India) ذیل کے زمرہ جات میں منقسم ہیں:

مسدود نظام کے ادائیگی آلات (Closed System Payment Instruments)

ترمیم

یہ ادائیگی کے وہ آلات ہیں جو کسی شخص کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں جو اس کی جانب سے اشیا اور خدمات کی خرید کو ممکن کرتے ہیں۔ مسدود والیٹ وہ والیٹ ہوتے ہیں جو کسی کمپنی کی جانب سے ایک صارف کو اس کمپنی کی اشیا خریدنے میں معاون ہوں۔ مثالیں: بگ باسکیٹ والیٹ اور کلئر ٹرپ والیٹ۔[2]

نیم مسدود نظام کے ادائیگی آلات (Semi-Closed System Payment Instruments)

ترمیم

یہ ادائیگی کے آلات واضح طور پر شناخت کردہ تاجروں کے یہاں بروئے کار لائے جا سکتے ہیں جو جاری کنندے کے ساتھ مخصوص طے شدہ معاہندہ رکھتے ہیں کہ وہ ادائیگی کے آلات قبول کریں گے۔ یہ آلات نقد نکالنے یا گیرندے کی گلوخلاصی کی اجازت نہیں دیتے۔ مثلًا آکسیجن والیٹ، [2] اور موبی کویک والیٹ۔ [2]

نیم کشادہ نظام ادائیگی آلات (Semi-open System Payment Instruments)

ترمیم

یہ ادائیگی کے آلات کسی بھی اشیا یا خدمات کی خرید میں کام آ سکتے ہیں جہاں کارڈ کو قبول کرنے کی سہولت موجود ہو۔ یہ آلات نقد نکالنے یا گیرندے کی جانب سے ترک کیے جانے کی اجازت نہیں دیتے۔

کشادہ نظام ادائیگی آلات (Open System Payment Instruments)

ترمیم

یہ ادائیگی کے آلات اشیا اور خدمات کو خریدنے اور اے ٹی ایم، مقامی تاجر کے مقام پر اور خود کار تجارتی پیام رسانی کا کام دے سکتے ہیں، مثلًا: ویزا، ماسٹرکارڈ، روپے (RuPay)۔ [2]

موبائل پری پیڈ آلات

ترمیم

یہ پری پیڈ ٹاک ٹائم آلات موبائل خدمات فراہم کنندوں کی جانب سے مہیا کیے جاتے ہیں۔ اس ٹاک ٹائم کی قدر کا استعمال کر کے موبائل خدمات فراہم کنندوں یا خدمات فراہم کرنے والے تیسرے فریق سے 'اضافی قدر خدمت' خریدی جا سکتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Guidelines for issuance and operation of Prepaid Payment Instruments in India. Reserve Bank of India. Rbi.org.in. Retrieved on 2016-03-29.
  2. ^ ا ب پ ت "How you can also make your Wallet like PayTm? - Enterslice"۔ Enterslice (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-07۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017