بھارت کا فلیگ کوڈ (انگریزی: Flag code of India) اہم مقامات پر پرچم سے متعلق ضابطہ عمل اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ضابطہ اگر چیکہ شب و روز میں پرچم کے تقدس یا اس کے احترام سے متعلق ہے، تاہم اس کے تحت یوم آزادی سے عین پہلے ملازمین اور اہم سرکاری مقامات پر آنے والی شخصیات کو کو ملک کے پرچمی ضابطہ سے آگاہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جھنڈے کی اہمیت اور پرچم لہراتے وقت کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا ہے کے علاوہ قومی پرچم کے دیگر اہم پہلوؤں کو خاص طور پر اس ضابطے میں بیان کیا گیا ہے۔[1] اکثر سرکاری دفاتر پر صبح شام ملک کا پرچم لہرایا ہوا رہتا ہے اور خصوصی دنوں میں اسے خاص مجمعوں کے ساتھ پہرایا جاتا ہے۔

بھارت کا پرچم

کشمیر میں بھی لزوم ترمیم

بھارت میں سابقًا جموں و کشمیر واحد ریاست تھی جس کا ایک پرچم سرکاری طور پر تسلیم شدہ تھا۔ یہ ملک میں دستور کی دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ اپنی اہمیت کھو دیا۔ اس کی بجائے ریاست میں دیگر ریاستوں کی طرح قومی پرچم ہی لازم ہو گیا۔ چنانچہ مارچ 2021ء میں پٹی کمشنر ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ ضلع کے سبھی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس حکمنامہ زیر نمبری DCD/PA-137/20/2200-60 میں فلیگ کوڈ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم چڑھانے کی ہدائت دیتے ہوئے 10 اپریل تک سبھی سرکاری اداروں سے رپورٹ طلب کی ہے۔[2]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم