بھاٹیہ لوگوں کا ایک گروہ اور ایک ذات ہے جو پنجاب، سندھ، گجرات اور راجستھان میں پائی جاتی ہے۔ روایتی طور پر یہ ایک کاروباری اور تاجر برادری رہے ہیں۔ راجستھان میں انھیں مارواڑی بھی کہا جاتا ہے۔ بھاٹیہ بنیادی طور پر شمال مغربی ہندوستان اور پاکستان میں رہتے ہیں۔[1] کسی وقت میں بھاٹیہ، لوہانہ، کھتری اور ویش ایک جیسی برادریاں تھیں اور آپس میں شادی کرنے کے لیے مشہور تھیں۔ راجستھان میں بھاٹیہ شودر بھی موجود رہے ہیں جو اسلام اور سِکھ مت اختیار کرنے کے بعد اپنی شناخت کھو بیٹھے ہیں۔ بھاٹیہ سارسوت برہمنوں کو پجاریوں کے طور پر بھرتی کرتے ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Tribalism in India, pp 160, By Kamaladevi Chattopadhyaya, Edition: illustrated, Published by Vikas, 1978, Original from the University of Michigan.
  2. Schaflechner, Jürgen (2018). Hinglaj Devi: Identity, Change, and Solidification at a Hindu Temple in Pakistan. Oxford University Press. pp. 71–75. ISBN 978-0-19-085052-4.