بھدرا کالی مندر، کپواڑا

بھدرا کالی مندر کپواڑا، جموں کشمیر میں ایک مشہور ہندو مندر ہے۔ شمالی کشمیر کے ٹکر کپواڑ1 میں واقع قدیم بھدرا کالی مندر میں ماں بھدر کالی کی مورتی 36 سال بعد بہ حال کردی گئی ہے۔ مارچ 2018 کو، پہلی نو راتری پر، یگیہ اور ویدی منتر کے ساتھ سناتن روایت کے مطابق مورتی کو اس کی اصل جگہ پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ مورتی جموں میں تھی۔ ماں بھدرکالی کی مورتی 1981ء میں پر اسرار حالات میں مندر سے چوری ہوئی تھی۔ یہ دو سال بعد برآمد ہوئی۔ دہشت گردی کے دور میں کشمیری پنڈتوں کے اخراج سے مندر ویران ہو گیا تھا۔ کشمیری پنڈتوں نے مندر سے اس مورتی کو ہٹا کر پنڈت جگن ناتھ کے گھر میں ان کی اپنی نجی حفاظت میں رکھا تھا۔ سال 1999 میں اس مورتی کو جموں منتقل کیا گیا۔ تب سے یہ وہاں تھی[1]۔

حوالہ جات ترمیم