بھر چونڈی شریف
(بھرچونڈی شریف سے رجوع مکرر)
بھرچونڈی شریف (انگریزی: Bhur Chundi Sharīf) پاکستان کا ایک شہر ہے، جو صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ہے۔ یہ شہر سکھر سے 100 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ بھرچونڈی کا مطلب ہے کہ فیض اولیا سے ایک چپٹی لینا یعنی اپنے ہاجات یا مراد پوری کرنا۔ بھرچونڈی شریف کے بانی حضرت حافظ محمد صدیق ہے۔ جن کا شجر نسبت حضرت غوث الاعظم دستگیر شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کے آبا و اجداد عراق سے آئے تھے اور ضلع گھوٹکی میں مقیم ہو گئے۔
شہر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ضلع | گھوٹکی |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
اس مقام پر حافظ الملت محمد صدیق قادری نے 1260ھ میں ایک روحانی خانقاہ بھرچونڈی شریف کا قائم کی تھی، جس کی مناسبت سے اس شہر کا نام یہی مشہور ہو گیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عباد الرحمن، سید مغفور القادری صفحہ 24، حافظ الملت اکیڈمی بھرچونڈی شریف سندھ