بھڑکتی آگ (فلم)
بھڑکتی آگ ((بوسنیائی: Gori vatra)؛ انگریزی: Fuse) ایک بوسنیائی مزاحیہ / ڈراما فلم ہے۔
بھڑکتی آگ Gori Vatra Fuse | |
---|---|
ہدایت کار | پیئر ژالیتسا |
پروڈیوسر | Ademir Kenović |
تحریر | پیئر ژالیتسا |
ستارے | Enis Bešlagić Bogdan Diklić Saša Petrović Izudin Bajrović امیر حاجی حافظ بیگوویچ یاسنا ژالیتسا |
موسیقی | Saša Lošić |
سنیماگرافی | Mirsad Herović |
ایڈیٹر | Almir Kenović |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 105 منٹ |
ملک | بوسنیا و ہرزیگووینا |
زبان | بوسنیائی، سربیائی، انگریزی |
کہانی
ترمیمکہانی وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا کے ایک چھوٹے قصبے تیشانی، میں بوسنیائی جنگ کے اختتام کے دو سال بعد کی ہے۔ قصبہ بدعنوانی، عصمت فروشی اور منظم جرائم سے اٹا ہوا ہے۔ جنگ کے بعد بوسنیا و ہرزیگووینا دو اکائیوں میں تقسیم ہو چکا ہے ایک وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور دوسرا جمہوریہ سرپسکا جہاں سرب اکثریت میں ہیں۔
امریکا کی دونوں اکائیوں میں بھائی چارہ اور صلح کی کوششوں کے سلسلے میں ایک وفد یہاں آتا ہے اور یہ اعلان بھی کیا جاتا ہے کہ امریکی صدر بل کلنٹن قصبہ کا دورہ کرے گا۔ فلم میں سرب اور مسلمانوں کی آپس میں مصنوئی میل ملاپ اور بھائی چارے کو ایک مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔