بھیانک آدمی (ناول)
بھيانک آدمی ابن صفى کی عمران سيريز کا چوتھا ناول ہے یہ ناول جاسوسی دنیا ’’فریدی و حمید سیریز‘‘ ناول نمبر 49 کی جگہ شائع ہوا تھا اور جاسوسی دنیا نمبر 49 کی جگہ کوئی دوسرا ناول شائع نہیں ہوا، اسی لیے اس ناول کی جگہ اب بھی خالی ہے، اس کی وجوہات وغیرہ پر مفصل معلومات پیش کرنے کی کوشش ہوگی۔
مصنف | ابن صفی |
---|---|
اصل عنوان | بھیانک آدمی |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سلسلہ | عمران سیریز |
صنف | ناول، (جاسوسی ادب) |
تاریخ اشاعت | 1956ء |
تاریخ اشاعت انگریری | تقریباً 2010 انگریزی ترجمہ |
طرز طباعت | کارڈ کور |
ناول کا خلاصہ
ترمیمساحل کے کنارے بندرگاہ کے پاس اے بی سی ہوٹل کے سامنے ايک بيابان علاقہ ہوتا ہے، جس پر رات ہوتے ہی ايک گمنام آدمی کی حکومت چھاجاتی ہے۔ عمران اپنی حماقتوں سميت اے بی سی ہوٹل میں وارد ہوتا ہے اور آتے ساتھ ہی اس کی حماقتيں گل کھلانا شروع کر ديتی ہيں۔
اینگلو برمیز (برما سے تعلق رکھنے والی) لڑکی روشی ہوٹل کی ايک ميز پر بيٹھی خاموشی سے عمران کو ديکھ رہی ہوتی ہے اور دل ہی دل ميں عمران کی حماقتوں سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہے۔ آخرکار اس سے رہا نہيں جاتا اور وہ عمران کی ميز پر جا بيٹھتی ہے۔
جب عمران بيابان علاقے ميں پچاس ہزار روپے اپنی جیبوں ميں ٹھونسے جانے لگتا ہے، تو وہ اسے روکنے کی بہت کوشش کرتی ہے، مگر عمران اس کی ايک نہيں سنتا۔ عمران پر قاتلانہہ حملہ ہوتا ہے اور وہ لٹ لٹا کر ہوٹل واپس پہنچتا ہے۔
آخر کار عمران اس آدمی کا پتا لگا ليتا ہے جس کی حکومت رات کو اس علاقے ميں ہوتی ہے۔ وہ ايک سمگلر ہوتا ہے جو رات کو اسی علاقے سے اپنے سمگلشدہ مال کو گوداموں ميں پہنچاتا تھا اور اس علاقے کو اپنی غیر قانونی سرگرميوں کے لئيے صاف کرنے کے لئيے اس نے اس علاقے ميں رات کو دہشت پھيلا رکھی تھی۔
عمران ايک خونريز ٹکرائو ميں مرتے مرتے بال بال بچتا ہے۔ مگر بالآخر سمگلر اور اس کا گروہ پکڑے جاتے ہيں۔
آخر ميں عمران روشی کو اپنے ساتھ ہی لے جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- عمران سیریز، ابن صفی کے ناولآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdunovels24x7.com (Error: unknown archive URL)