بہرام سہراب رستم جی کا تعلق کراچی کے معزز پارسی خاندان سے تھا، 7 اگست 1912ء کو پیدا ہوئے، حصول تعلیم کے بعد تدریس کی، پیانو بجانے کا شوق تھا، یکم اگست 1949 کو قومی ترانہ ریڈیو پاکستان پر بہرام رستم جی نے اپنے پیانو پر بجا کر ریکارڈ کرایا۔ اس وقت اس کا دورانیہ 80 سکینڈ تھا۔ اس دھن کو پہلی مرتبہ یکم مارچ 1950 کو پاکستان میں ایران کے سربراہ مملکت کی آمد پر بجایا گیا تھا، قومی ترانے کی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 23 اگست 1949 کو ہوا جس میں چھاگلہ صاحب کی بنائی ہوئی دھن کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ، جسے کمیٹی نے بغیر کسی اختلاف رائے کے منظور کر لیا ۔ قومی ترانے کی دھن کی تشکیل کا ایک مرحلہ مکمل ہوا۔اس دھن کو ریڈیو پاکستان میں بہرام رستم جی نے اپنے پیانو پر بجاکر ریکارڈ کروایا تھا ۔ قومی ترانے کی دھن کو بجانے میں 21 آلات موسیقی اور 38 ساز استعمال ہوئے تھے [1] 14 دسمبر 2002ء کو بمبئی میں اپنی بیٹی کے پاس وفات پا گئے، انھوں نے کراچی کی تاریخ پر کتاب بھی یادگار چھوڑی، . Karachi, during the British era

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات