بیبلرز
بیبلرز، چڑیا سے ملتا جلتا ایک چھوٹا سا پرندہ ہے جو بھارت کے شمال مشرقی ریاست ارن آنچل پردیش میں پایا جاتا ہے۔
انڈیا میں پرندوں سے متعلق ادارے انڈین برڈز کے مطابق پرندوں کی اس نئی نسل کو ’بوگن لائیوسچلا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ خیال ہے کا اس قسم کے صرف چودہ پرندے دنیا میں موجود ہیں۔ اس نئے پرندے کا زیادہ تر رنگ زیتون مائل گہرا سبز ہے، اس کے سر پر کالا رنگ ہے جبکہ جسم پر سرخ، کالے اور سفید حصے ہیں۔
جریدے آرنیتھولوجیکل جرنل کے مطابق اس ننھے پرندے کی پہلی مرتبہ نشان دہی ایک بھارتی ماہر فلکیات نے 1996ء ہندستانی ریاست ارن آنچل پردیش میں کی تھی۔
تاہم اس پرندے سے ماہر فلکیات رمانہ اتھریہ کی دوسری ملاقات اس سال مئی میں ہوئی۔ اس مرتبہ یہ پرندہ ریاست کی ’ایگل نیسٹ وائلڈ لائگ سینکچوئری‘ میں ہوئی اور ساتھ ہی ایل نئی نسل کے پرندے کی دریافت کی تصدیق کردی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پرندے کی قریب ترین مشابہت مرکزی چین کے پہاڑوں میں پایے جانے والے ایک پرندے سے ہے۔ پرندوں کی اس نسل کو سائنسی اصطلاح میں ’بیبلرز‘ کہا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر بیبلرز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |