بیروٹ کلاں
بیروٹ ضلع ایبٹ آباد کی 51 یونین کونسلوں میں سے ایک ہے۔
یونین کونسل | |
Birote is located in Abbottabad District | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
ضلع | ضلع ایبٹ آباد |
تحصیل | تحصیل ایبٹ آباد |
آبادی | |
• کل | 50,012 |
وجہ تسمیہ
ترمیماس جگہ کا پرانا نام برمنگ تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ دراصل بہر منگ ہے جس کے معنی کھیت کے بیرونی طرف سے سنگی دیوار کے اوپر کا وہ راستہ ہے۔ایک روایت کے مطابق طوائف الملوکی کے دور میں اس علاقے سے ایک شہزادی گذری، چونکہ اس دور میں یہاں قحط کی وجہ سے لوگ زندگی کا پہیا چلانے کے لیے گدھے اور کتے بھی کھا گئے بلکہ تاریخ پونچھ کے مصنف سید محمود آزاد کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنے بچوں کو بھی بھون کر کھا لیا تھا ایسے میں مذکورہ شہزادی کہو شرقی کے ایک مقام چوریاں میں بھوک سے نڈھال ہو گئی اور اس نے 20طلائی روٹیوں کے عوض ایک روٹی مقامی لوگوں سے طلب کی مگر وہ اس کے منہ میں نوالہ ڈالنے سے قاصر رہے یوں وہ بھوکی شہزادی یہاں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر گئی، اس شہزادی کی ان طلائی روٹیوں کی مناسبت سے اس یونین کونسل کا نام پہلے بی یعنی 20اور روٹیوں سے روٹ ہوا اور یوں اس کا نام بیروٹ پڑ گیا۔