ایک ہندوستانی پس پردہ گلوکارہ ہیں۔ انھوں نے بالی ووڈ اور علاقائی فلموں میں کئی گانے گائے۔ فلم جودھا اکبر کا "من موہنا"، فلم واٹس یور راشی کا "سو چے"، "وجلے کی بارا" اور نٹرنگ کے "اپسرا علی" ان کے مشہور گانے ہیں۔ 2014 میں انھیں مراٹھی فلم توہیا دھرم کونچہ کے گانے "کھرکھورا" کے لیے بہترین خاتون پلے بیک گلوکارہ کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا[1]۔شینڈے نے اپنے کیرئیر کا آغاز میوزک البم "کیسا یہ جادو" سے کیا جسے عوام نے خوب پزیرائی بخشی اور بہت سراہا گیا۔ بالی ووڈ میں ان کے کیریئر کا آغاز فلم تیرا میرا ساتھ رہے سے ہوا ۔ اسے 2005 میں اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ 2008 میں اس نے آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں جودھا اکبر میں اے آر رحمان کمپوزیشن کے لیے ایک بھجن گایا اور گانے کے لیے بہترین خاتون پلے بیک کی نامزدگی کے لیے آئیفا ایوارڈ حاصل کیا۔اس کے بعد اس نے اپنی مادری زبان مراٹھی میں کامیاب گانے گائے اور اپنی بہترین کارکردگی کے لیے کئی ایوارڈز اور نامزدگیاں حاصل کیں۔ مراٹھی فلم نٹرنگ سے  "اپسرا علی" اور "وجلے کی بارا" کو خوب پزیرائی ملی۔ وہ 2013 کے میوزیکل رجو میں کنگنا رناوت کی واحد آواز بنیں۔ بیلہ کو ایک باصلاحیت گلوکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے اور انھوں نے مراٹھی فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنایا ہے۔ ہندی کے علاوہ اس نے مراٹھی، اردو، تامل، تیلگو اور ملیالم  زبان میں بھی گانے گائے ہیں۔

بیلا شینڈے
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1982ء (عمر 41–42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  گلو کارہ ،  نغمہ ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور کیریئر ترمیم

بیلا شینڈے کے والد  ڈاکٹر سنجیو شینڈے اور والدہ میدھا شینڈے ہیں۔ ان کی دادی کسم شینڈے، کیرانہ گھرانے کی ایک کلاسیکی گلوکارہ ہیں۔ ان کی بہن سوانی شینڈے بھی کلاسیکی گلوکارہ ہیں۔ بیلا شینڈے نے 16 سال کی عمر میں زی ساریگاما ریئلٹی ٹی وی گانے کا مقابلہ جیتا۔ وہ کامرس میں گریجویٹ ہیں۔بیلہ نے مختلف میوزک ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا۔ جن میں خاص طور پر الیاراج، اے آر رحمان، شنکر-احسان-لوئے، اجے-اتول، یوون شنکر راجا، للت پنڈت، ایم ایم کیروانی اور سہیل سین ​​شامل ہیں۔

ان گانے کے "اپسرا علی" اور "وجلے کی بارا" نے ناصرف ملک گر شہرت حاصل کی بلکہ عالمی شہرت حاصل کی۔ ابتدائی طور پر انھوں نے ایشوریا رائے بچن کو مہاکاوی تاریخی ڈراما جودھا اکبر میں اپنی آواز دی جس کی ہدایت کاری آشوتوش گواریکر نے کی تھی۔ اس کے بعد  آشوتوش گواریکر کی ایک اور ہدایت کاری والی فلم واٹس یور رشی میں پرینکا چوپڑا کے لیے اپنی آواز دی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔