بین الاقوامی انجمن برائے ترقی

بین الاقوامی انجمن برائے ترقی (IDA: International Development Association) عالمی بنک کے پانچ ذیلی اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کا مقصد غریب ترین ممالک کو قرض فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی بنک کی دوسری ذیلی تنظیم بین الاقوامی بنک برائے تعمیر و ترقی (IBRD) زیادہ تر درمیانی آمدنی والے ممالک کو قرض دیتا ہے۔ مگر بین الاقوامی انجمن برائے ترقی کا تعلق انتہائی غریب ممالک سے ہے۔ یہ 24 ستمبر 1960 کو وجود میں آیا۔ یہ غریب ترین ممالک کو ایسے قرضے فراہم کرتا ہے جن کی واپسی کی مدت 35 سے 40 سال ہوتی ہے۔ یہ اپنا سرمایہ امیر ممالک سے لیتی ہے۔ اس نے میں سب سے پہلے 1960 میں چلی، بھارت، سوڈان اور ہونڈوراس کو قرض کا اجرا کیا۔

بیرونی روابط

ترمیم