بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبیعیات

تحقیقی مرکز ٹریسٹ، اٹلی میں

عبدالسلام بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبیعیات (ب.م.ن.ط) ایک تحقیقی مرکز ہے جو طبیعیات اور ریاضیاتی علوم کے لئے وقف ہے۔ یہ مرکز ٹریسٹ، فریولی وینیزیا جیولیا، اٹلی میں واقع ہے۔

عبد السلام بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبیعیات
قسمریسرچ انسٹی ٹیوٹ
قیام1964؛ 60 برس قبل (1964)
بانیعبدالسلام
ڈائریکٹرآتش دابھولکر
مقامٹریسٹی، اٹلی
ویب سائٹictp.it
ب.م.ن.ط 2006 میں

یہ مرکز اطالوی حکومت، یونیسکو، اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ میرمار پارک کے قریب، ٹریسٹ شہر کے مرکز سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس مرکز کی بنیاد 1964 میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ عبدالسلام نے رکھی تھی۔

ب.م.ن.ط ٹریسٹ سسٹم کا حصہ ہے، جو ٹریسٹ میں قومی اور بین الاقوامی سائنسی اداروں کا ایک نیٹ ورک ہے، جسے اطالوی طبیعیات دان پاؤلو بڈینچ نے فروغ دیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Trieste System" (بزبان اطالوی)۔ Triestesystem.it۔ 03 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2013