بیٹسی عباس

خاتون ٹینس کھلاڑی

بیٹریس بیٹسی عباس (پیدائش 1930) ایک جنوبی افریقی نژاد مصری سابق خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں۔ جس نے تین ممالک برطانیہ، مصر اور جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ 1949ء میں، وہ رولینڈ گیروس میں پہلی بار ایک جنوبی افریقی کے طور پر، ڈبلز میں کھیلی، ہمیشہ اپنی دوست جارجینا گریس کے ساتھ۔ مصر میں اپنی شادی کے بعد، اس نے مصری کی حیثیت سے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ اس نے ومبلڈن میں 1949-1953ء کے درمیان سنگلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں حصہ لیا تھا۔ اس کی بہترین گرینڈ سلیم کارکردگی 1960ء میں فرنچ اوپن سے آئی جب وہ کوارٹر فائنل میں پہنچی اور یولا رامیرز سے ہار گئی۔

بیٹسی عباس
ملک جنوبی افریقا
مصر کا پرچم مصر
سنگلز
گرینڈ سلیم سنگلز نتائج
فرنچ اوپنکیو ایف (1960ء)
ومبلڈن3 آر (1954ء)
ڈبلز
گرینڈ سلیم ڈبلز نتائج
فرنچ اوپن2 آر (1954, 1959, 1961)
ومبلڈن3 آر (1952ء)
گرینڈ سلیم مکسڈ ڈبلز نتائج
فرنچ اوپن3 آر (1954ء)
ومبلڈن4 آر (1952ء)

اس نے 5 ٹورنامنٹ جیتے الیگزینڈریا میں(1952ء)، ماڈی اور ہیلیوپولیس میں (1953) قاہرہ اور اسکندریہ (1954) میں۔ ان کے علاوہ، وہ 3 بار فائنلسٹ رہی: 1947ء میں قاہرہ تاہم وہ (بلی یارک سے 61-26 سے ہار گئی) اور 1954ء جہاں اسے (ٹوٹا زیہڈن سے 36 36 سے شکست سے دوچار ہونا پڑا) اور 1954ء میں ٹورکوے میں (پیٹ وارڈ نے 06 36 سے انھیں ہرایا) وہ 1952ء میں قاہرہ میں سیمی فائنل میں پہنچیں جہاں انھیں (شرلی فرائی سے 16-16 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا 1953ء میں وہ (پیٹ وارڈ 36 64 46 سے ہاریں) اور 1956ء میں (اینجیلا مورٹیمر سے 26-26 سے ہاریں)، 1956ء میں اسکندریہ میں (التھیا گِبسن سے ہاریں) 26 46) اور 1960ء میں سینٹ مورٹز میں (جینی ٹریب سے 16 46 کے فرق سے ہزیمت اٹھائیب1960ء میں فرانسیسی چیمپئن شپ کے سنگل مقابلے میں شریک ہوئی لیکن بدقسمتی سے وہ کوارٹر فائنل مقابلے میں میکسیکن خاتون کھلاڑی یولا رامیریز سے ہار گئیں۔ [1] وہ 1952ء میں ومبلڈن مقابلوں میں سنگلز میں کھیلی۔ لیکن ایک بار فتح ان کا مقدر نہ بن سکی اور وہ دوسرے ہی راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی پیٹ ہیریسن سے ہار گئیں۔ [2] اسی طرح خواتین ڈبلز میں ان کی ساتھی برطانوی ڈورین اسپائرز تھی بہت زیادہ دباو کی وجہ سے وہ تیسرے راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑیوں مولی بلیئر اور میری ہالفورڈ سے شکست کھا گئیں۔ [3] مکسڈ ڈبلز میں اس کی ساتھی ولاڈی سکونسکی بھی ان کے لیے فتح کی راہ۔ہموار نہ کر سکی اور اس بار چوتھے راؤنڈ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں لیو ہوڈ اور امریکی ڈوروتھی ہیڈ نوڈ کے ہاتھوں ان کی شکست تمام ہوئی۔ [4] 1954ء ومبلڈن میں انھیں ایک اور میچ میں شکست کا مزہ چکھنا ہڑا جب وہ تیسرے راؤنڈ میں امریکی مارگریٹ اوسبورن ڈوپونٹ سے ہار گئیں۔ [5]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Official 1960 Women's Draw" (PDF)۔ 30 ستمبر 2007 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2007  (69.6 KiB) on the French Open website.
  2. "1952 Wimbledon Ladies Singles Draws" (PDF)۔ wtafiles 
  3. "1952 Wimbledon Ladies Doubles Draws" (PDF)۔ wtafiles 
  4. "1952 Wimbledon Mixed Doubles Draws" (PDF)۔ wtafiles 
  5. "1954 Wimbledon Ladies Singles Draws" (PDF)۔ wtafiles