بلے بازی
(بیٹنگ سے رجوع مکرر)
بلے بازی کرکٹ کی ایک اصطلاح ہے جس میں بلے باز بلے کے ہموار حصے سے گیند کو ضرب مارنے کی کوشش کرتا ہے، گیند اگر بلے کے کنارے کو چھوتے ہوئے جائے تو اسے ایج یا کنارے والی گیند کہتے ہیں۔ بلے باز کا ہر گیند کو مارنا یا مار کر بھاگنا ضروری نہیں ہوتا۔ گیند کو میدان سے باہر بھیجنے کی صورت میں بلے باز کو خود بخود چار یا چھ دوڑیں ملتی ہیں۔ چار دوڑیں اس صورت ملتی ہیں جب گیند دائرے کی حد (باؤنڈری) کے باہر اچھلنے کے بعد پہنچتی ہے اور چھ دوڑیں، جب گیند دائرے کی حد (باؤنڈری) کے باہر اچھلے بغیر پہنچتی ہے۔ بلے باز ٹیم کی حکمت عملی کے مطابق جارحانہ یا دفاعی بلے بازی کرتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر بلے بازی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |