کرکٹ کے کھیل میں گیند بازی ،اس عمل کو کہتے ہیں جس میں ایک کھلاڑی گیند کو بلے باز کی جانب پھینکتا ہے۔ گیند پھینکنے والا کھلاڑی گیند باز کہلاتا ہے۔

گیند بازی

گیند کو ایک بار پھینکنے کے عمل کو انگریزی میں بال یا ڈیلیوری کہتے ہیں۔ گیند باز گیند کو چھ (6) مرتبہ پھینکتا ہے، اس عمل کو اوور کہا جاتا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اوور مکمل ہونے کے بعد ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی پچ کی دوسری جانب سے یہی عمل دہراتا ہے۔

گیند بازی کرکٹ کے قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔ اس کا فیصلہ امپائر کرتا ہے۔ قوانین کے بر عکس کرائی جانے والی گیند کو فاضل گیند کہا جاتا ہے، جس میں نو بال اور وائیڈ شامل ہیں۔

اگر بالر (گیند باز) غیر قانونی انداز سے بازو کو گھما کر گیند کرواتا ہے تو امپائر اسے نو بال قرار دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بالر کا اگلا قدم پچ پر کھینچی گئی اگلی لکیر کو پار کر جاتا ہے یا پچھلا قدم ریٹرن کریز کو چھوتا ہے تو اس صورت میں بھی امپائر نو بال کا اشارہ دیتا ہے۔ نوبال وکٹ کیپر کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔نو بال کروانے کی صورت میں بالر کو دوبارہ گیند کروانی پڑتی ہے جس پہ بلے باز کیچ آؤٹ یا سٹمپ آؤٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس بال کو فری ہِٹ کہا جاتا ہے۔

تاریخ

ترمیم

کرکٹ کے شروع میں گیند بازی بازو کو نیچے کی طرف گھما کر کی جاتی تھی۔