بیگم بسم اللہ نیاز احمد
آپ اردو زبان کی ادیبہ و محقق تھیں۔
حالات زندگی
ترمیمیکم جنوری 1910 ء کو مراد آباد (بھارت) میں پیدا ہوئیں۔ عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت کراچی میں پڑھاتی رہیں۔آ پ نے اردو میں گیت کے موضوع پر تحقیقی کام کیا اورڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[1]
تصنیف
ترمیمآپ کی واحدتصنیف اردو گیت (تحقیق) ہے جو 1987 میں شائع ہوئی۔
وفات
ترمیمآپ نے 29 دسمبر 1987ء کو کراچی میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔
حوالہ جات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 40