بی بی فوزیہ ( پشتو: بى بى فوزيہ) ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں ، جنھیں پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کر کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھیجا۔

وہ دسویں خیبر پختونخواہ اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئیں اور رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے پشتون عوام کے مسائل اور معاملات پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتی رہیں۔ [1] [2]

تعلیم

ترمیم

فوزیہ نے اینتھروپولوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ فوزیہ بی بی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اسمبلی میں بھیجنے کی وعدے کی پاسداری کی ایک کڑی ہیں۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

بی بی فوزیہ 2013 میں حلقہ WR-10 (خواتین مخصوص نشست نمبر 10)سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ [3]

زراعت کے شعبے میں خواتین کے کوٹہ 10 سے پندرہ فیصد بڑھانے کے بل میں شامل رہیں۔

2016 میں خواجہ سراؤں کے ووٹ اندراج اور ووٹ ڈالنے کے حق کے بل میں شامل رہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Ms.Bibi Fozia"۔ www.pakp.gov.pk۔ 07 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  2. Ayesha Alvi (28 November 2017)۔ "Bibi Fozia"۔ content.pk۔ 16 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017 
  3. "Female Politician Bibi Fozia"۔ www.awamipolitics.com۔ 14 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017