پاکستان تحریک انصاف

پاکستانی سیاسی جماعت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان کی موجودہ حکمراں سیاسی جماعت ہے۔ جس کی بنیاد ایک سابقہ کرکٹ کھلاڑی عمران خان نیازی نے 25 اپریل 1996 کو رکھی۔ اور اس کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے "انصاف، انسانیت اور خود داری"جماعت کا نعرہ ہے۔عمران خان براڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بھی رہے۔ عمران خان نے پولیٹیکل سائنس، اکنامکس اور فلسفہ میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں۔ عمران نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی خدمات کے شعبے اپنے کام آغاز کیا۔ اور لاہور میں اپنی والدہ شوکت خانم جو کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں کے نام پر شوکت خانم کینسر ہسپتال بنایا۔ جو ایک بین الاقوامی معیار کا ہسپتال ہے۔ کچھ عرصہ قبل عمران خان کی طرف سے پاکستان کے موجودہ نظام کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حل پیش کیا گیا تھا۔ اس کے مندرجہ ذیل تین نکات ہیں:

  1. آزاد الیکشن کمیشن
  2. آزاد عدلیہ
  3. آزاد احتساب بیورو

پاکستان تحریک انصاف
چیئرمینعمران خان
سیکرٹری جنرلاسد عمر
نعرہانصاف، انسانیت، خودداری
تاسیس25 اپریل 1996ء (1996ء-04-25)
صدر دفترسیکٹر G-6/4
اسلام آباد، پاکستان
اسٹوڈنٹ ونگانصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن
یوتھ ونگانصاف یوتھ ونگ
وومن ونگانصاف وومن ونگ
رکنیت  (2013)10 ملین (عالمی)
نظریاتفلاحیت[1][2][3]
اسلامی جمہوریت
اشتمالیت
سیاسی حیثیتمرکز اور تمام صوبے
ایوان بالا
27 / 100
ایوان زیریں
156 / 342
پنجاب اسمبلی
178 / 371
خیبر پختونخوا اسمبلی
95 / 145
سندھ اسمبلی
30 / 168
بلوچستان اسمبلی
7 / 65
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی
32 / 53
گلگت بلتستان اسمبلی
22 / 33
خیبر پختونخوا مقامی حکومت
395 / 1,484
انتخابی نشان
بلا
Cricketbat.png
جماعت کا پرچم
Pakistan Tehreek-e-Insaf flag (25-32 ratio).svg
ویب سائٹ
باضابطہ ویب سائٹ Edit this at Wikidata
سیاست پاکستان

پارٹی اس حل پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تھی۔ تحریک انصاف اس وقت اپوزیشن کی ایک جماعت کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی تھی۔ بالآخر 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف حکمراں جماعت بن کر سامنے آئی اور عمران خان وزیر اعظم بنے۔

2002ء کے انتخاباتترميم

20 اکتوبر 2002ء کے قانون سازی اسمبلی کے انتخابات میں اس پارٹی کو 0.8 فیصد ووٹ ملے اور ان انتخابات میں کل 272 ارکان میں سے ایک ممبر تحریک انصاف کی طرف سے منتخب ہوا۔ اسی طرح صوبائی انتخابات میں صوبہ سرحد کی طرف سے تحریک انصاف کا ایک رکن منتخب ہوا۔

2008ء کے انتخاباتترميم

2008 کے عام انتحابات میں پاکستان تحریک انصاف نے حصہ نہیں لیا۔جس کی وجہ اس وقت کے بر سر اقتدار آمر پرویز مشرف کی جانبداری تھی۔ جس کا عمران خان نے بائیکاٹ کیا۔

2013ء کے انتخاباتترميم

2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف ایک مضبوط پارٹی بن کر ابھری، قومی اسمبلی میں اس کی اچھی خاصی نشتیں ہیں، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اس پارٹی کی حکومت ہے، جبکہ، پنجاب میں دوسری اور سندھ میں تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ عام انتخابات میں ووٹوں کے لحاظ سے دوسری اور سیٹوں کے لحاظ سے تیسری بڑی پارٹی بنی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ورنہ وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوتی، اس بات نے بعد ازاں آزادی مارچ کی شکل میں ایک نیا رخ اختیار کر لیا۔

پاکستان کے عام انتخابات، 2018ءترميم

اس انتخابات میں عمران خان اور اس کی پارٹی کو فتح ملی۔

کارکنانترميم

بیرونی روابطترميم

حوالہ جاتترميم

  1. Sidrah Moiz Khan "پاکستان's creation pointless if it fails to become Islamic welfare state" "Imran Khan said on Wednesday that پاکستان's creation had been pointless if the country fails to become an Islamic welfare state" 27 جون 2012.
  2. Marcus Michaelsen "پاکستان's dream catcher" "Iqbal's work has influenced Imran Khan in his deliberations on an "Islamic social state" 27 مارچ 2012.
  3. "Constitution of پاکستان Tahreek e Insaaf"