بے بی ناز (ولادت: 20 اگست 1944ء، وفات: 19 اکتوبر 1995ء[1]) کا اصل نام سلمی بیگ تھا۔[2] اسے کماری ناز بھی کہا جاتا تھا۔

ے بی ناز
معلومات شخصیت
پیدائش 20 اگست 1944ء
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
وفات 19 اکتوبر 1995ء
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، رقاصہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

پچاس کی دہائی میں بے بی ناز بہت مشہور چائلڈ آرٹسٹ تھی۔ بے بی ناز کا اصل نام تھا سلمیٰ بیگ اور ان کے والد مرزا داؤد بیگ ایک ناکام قلم کار تھے۔ وہ محض چار سال کی عمر سے اسٹیج پر پرفارم کرنے لگی تھی۔[3] انھیں جو پیسے ملتے، اُنہی سے گھر چلتا تھا۔ بے بی ناز کے والد کے دوست نے جب انھیں دیکھا، تب فلم ریشم میں ثریا کے بچپن کا کردار دیا اور پھر راج کپور کی فلم بوٹ پالش نے انھیں بہت مقبولیت دی۔ بے بی ناز کی والدہ ایک خود غرض اور لالچی عورت تھی۔ وہ اُس سے فلموں میں کام کرواتی رہی۔ جب بڑے بڑے سٹار ایک شفٹ کیا کرتے تھے، تب وہ چار چار شفٹوں میں کام کیا کرتی تھی۔ اس وجہ سے اُنکااسکول بھی چھوٹ گیا۔ وہ جب کام کر کے گھر آتی، تب والدین کے جھگڑے ہو رہے ہوتے تھے۔ اُنکے والدین میں طلاق ہو گئی۔ ماں نے دوسری شادی کر لی اور بے بی ناز کو اپنے ساتھ ہی رکھا۔ بے بی ناز جب دس سال کی تھی، تب انھوں نے دو بار خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی مگر اُنکی آیا نے ہر بار انھیں بچا لیا۔ وہ جب بڑی ہوئی، تب راج کپور نے کہا کہ ناز کو ٹریننگ کے لیے سویٹزر لینڈ بھیجتے ہیں اور پھر جب وہ واپس آئے گی تو اُسے بطور ہیروئن لانچ کریں گے۔ مگر ناز کی والدہ یہاں بھی نہیں مانی اور اُس کے لیے آئے ہر اچھے برے چھوٹے بڑے رول کو وہ قبول کر لیتی تھی۔ بعد میں ناز نے راج کپور کے کزن سے شادی کر لی۔ اُس پر بھی خوب ہنگامہ ہوا۔ انھوں نے کُچھ فلموں میں سری دیوی کے لیے ڈبنگ بھی کی تھی۔

کیریئر

ترمیم

ان کی مشہور فلموں میں 1954ء کی فلم بوٹ پالش ہے جس کی ہدایتکاری پرکاش ارورا نے کی اور بھانو پرتاپ نے کہانی لکھی تھی۔ اس فلم میں بے بی ناز نے بیلو کا کردار نبھایا تھا۔ ان کے علاوہ رتن کمار اور ڈیوڈ ابراہم فلم کے اہم کردار تھے۔اس فلم کو راج کپور نے پروڈیوز کیا تھا اور اس فلم کو فلم فیئر اعزازات برائے بہترین فلم ملا تھا۔[4]۔ ان کی دیگر فلموں میں دیوداس اور ایک شعلہ ہے۔ دیگر فلموں میں پریت پرائی، مجھے جینے دو، لمبے ہاتھ، چار درویش، میرے بچے اور دیکھا پیار تمھارا ہے۔

ذاتی زندگی

ترمیم

انھوں نے اداکار سوبی راج سے شادی کی۔ ان کے دو بچے غوری اور گیریش پیدا ہوئے۔

وفات

ترمیم

بے بی ناز کو کینسر ہو گیا تھا اور 19 اکتوبر 1995ء کو وہ پچاس سال کی عمر میں یہ دنیا چھوڑ کر چلی گئی۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.imdb.com/name/nm0045132/bio
  2. https://www.cinestaan.com/articles/2017/aug/20/7603/baby-naaz-the-star-that-could-have-been[مردہ ربط]
  3. https://www.cinestaan.com/articles/2017/aug/20/7603/baby-naaz-the-star-that-could-have-been[مردہ ربط]
  4. "Filmfare Flashback: Every movie that won the Filmfare Best Film Award from 1953 to 2017"۔ filmfare.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2020 
  5. https://www.cinestaan.com/articles/2017/aug/20/7603/baby-naaz-the-star-that-could-have-been[مردہ ربط]

بیرونی روابط

ترمیم