دیوداس (1955ء فلم)
دیوداس سنہ 1955ء میں بنی بالی ووڈ کی ایک ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت بمل رائے نے دی تھی۔ یہ فلم شرت چندر چٹوپادھیائے کے اسی نام کے ناول پر مبنی تھی۔[1] دلیپ کمار نے فلم کا ٹائٹل کردار ادا کیا تھا جبکہ وجینتی مالا نے چندرمکھی نامی ایک ایسی طوائف کا موثر ترین رول کیا تھا جو اپنے سینے میں ایک نرم اور مہربان دل رکھتی ہے۔ اسی فلم سے سچترا سین نے پاروتی نامی کردار کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ موتی لال، نذیر حسین، مراد، پروتما دیوی، افتخار اور شیوراج نے جہاں فلم کے دیگر اہم کردار نبھائے وہیں پران اور جانی واکر نے مہمان اداکار کے طور پر اپنی جھلک دکھلائی تھی۔ سنہ 2005ء میں انڈیا ٹائمز موویز نے دیوداس کو ان 25 سرفہرست بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جو ہر فلم بین کو دیکھنا چاہئیں۔[2]آئیووا یونیورسٹی کی فہرست برائے ٹاپ ٹین بالی ووڈ فلمیں میں دیوداس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔[3] کمل بوس کی سینماٹوگرافی اور لائٹنگ بھی اس فلم کی خاصیت رہی جس کے سہارے مہر بہ لب ہیرو دلیپ کمار کی جذبات نگاری کی شاندار عکاسی کی گئی تھی۔[4]
دیوداس | |
---|---|
(ہندی میں: देवदास) | |
تشہیری پوسٹر
| |
ہدایت کار | بمل رائے |
اداکار | دلیپ کمار سچترا سین مراد ویجینتی مالا افتخار پران |
فلم ساز | بمل رائے |
صنف | رومانوی صنف ، ڈراما ، ادبی کام پر مبنی فلم |
ماخوذ از | دیوداس از شرت چندر چیٹرجی |
فلم نویس | فلمی تشکیل: نابندو گھوش مکالمے: راجندر سنگھ بیدی |
دورانیہ | 159 minutes |
زبان | ہندی زبان |
ملک | بھارت |
راوی | بمل رائے |
موسیقی | ایس ڈی برمن |
تقسیم کنندہ | بمل رائے پروڈکشن موہن فلمز |
باکس آفس | ₹1,06,54,332 (1955) |
تاریخ نمائش | 1955 |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار (وصول کنندہ:موتی لال ) (1957) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (وصول کنندہ:دلیپ کمار ) (1957) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (وصول کنندہ:ویجینتی مالا ) (1957) |
|
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v148485 |
tt0047990 | |
درستی - ترمیم |
پلاٹ
ترمیمفلم کی کہانی جاگیردارانہ دیہی بنگال کے پس منظر میں ہے۔ دیوداس 1910ء کی دہائی کے ایک امیر براہمن بنگالی گھرانے کا نوجوان ہے۔ پارو، عرف پارویتی ایک بنگالی متوسط طبقے کے برہمن خاندان کی جوان عورت ہے، لیکن ذات امتیاز اور رتبے کے لحاظ سے قدرے کم کی حیثیت سے تعلق رکھنے والی ہے۔ دونوں خاندان ایک گاؤں کے رہائشی تھے اور ان کے بچے پارو اور دیوداس بچپن کے دوست تھے۔
دیوداس کچھ برس کے لیے کلکتہ (اب کولکاتا) کے ایک اقامتی اسکول میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتا ہے۔ جب دیوداس (دلیپ کمار) کی تعلیم مکمل ہوتی ہے تو واپس اپنے گاؤں آتا ہے۔ پارو (سچترا سین) اسے دیکھتی ہے تو اس کی پچپن کی محبت جاگ اثھتی ہے۔ اور وہ شادی کر کے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا سوچتی ہے۔ رواج کے مطابق پارو کے والدین پارو کا رشتہ لے کر دیوداس کے گھر چلے جاتے ہیں۔
اداکار
ترمیم- دلیپ کمار بطور دیوداس مکھرجی
- سچترا سین بطور پاروتی چکربورتی/پارو
- ویجینتی مالا بطور چندر مکھی
- موتی لال (اداکار) بطور چنی بابو
- نذیر حسین بطور دھرم داس
- مراد بطور ناراین مکھرجی، دیوداس کا باپ
- پراتما دیوی بطور ہاریمتی، دیوداس کی ماں
- شیوراج بطور نیل کانتھ چکربورتی، پاروتی کا باپ
- افتخار بطور دیوجا داس، دیوداس کا بڑا بھائی
- کنہیا لال بطور استاد
- ساریتا دیوی بطور پارو کی دادی
- منی جٹرجی بطور بھوان چودھری، پاروتی کا شوہر
- نانا پالسیکر بطور بازاروں میں گانے والا
- دلاری بطور بازاروں میں گانے والی
- پروین پاول بطور دیوداس کی بھابھی
- پران (اداکار) بطور چندر مکھی کا سرپرست
- جانی واکر بطور چندر مکھی کا سرپرست
- آشم کمار
- رام کماری
- وکرم کپور
- وید
- بے بی ناز بطور پاروتی کا پچپن
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Devdas over the years …"۔ YouthTimes.in۔ 9 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Rachna Kanwar (3 اکتوبر 2005)۔ "25 Must See Bollywood Movies"۔ Indiatimes movies۔ 15 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 نومبر 2010
- ↑ Corey K. Creekmur۔ "Top 10 Bollywood Film"۔ یونیورسٹی آف آئیووا۔ 29 نومبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2012
- ↑ Dinesh Raheja (9 دسمبر 2002)۔ "The perceptive camera of Bimal Roy"۔ rediff.com, Movies:۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2013