بے تار یا بے سیم (تار کے بغیر۔ انگریزی: Cordless) جیسا کہ اِصطلاح سے خود ظاہر ہے، اُن برقی اختراعات کو کہاجاتا ہے جو نقل پزیر بجلی کے مآخذ سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ اِن آلات کو تار کے ذریعے کسی جامد برقی مآخذ سے جوڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اِن کو کہیں بھی لے جاکر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اِن کے ساتھ بجلی کا مآخذ بھی سفر پزیر ہوتا ہے۔
بے تار اور لاسلکی میں فرق ہے۔ بے تار، برقی مآخذ (electric source) جبکہ لاسلکی معلومات کی ترسیل کے لحاظ سے ہے۔ مثلاً، حسابگر ایک بے تار آلہ ہے لیکن یہ لاسلکی نہیں ہے۔ کیونکہ بجلی فراہم کرنے کے لیے اِسے کسی جامد یا غیر نقل پزیر برقی مآخذ سے تار کے ذریعے جوڑنا نہیں پڑتا بلکہ برقی مآخذ اِس کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ یہ لاسلکی اِس وجہ سے نہیں ہے کہ یہ معلومات کو اپنے اندر ہی رکھتا ہے باہر کسی دوسرے آلے یا فاصلے پر نہیں بھیجتا۔

مزید دیکھیے ترمیم