بے قنات غدود، بے نالی غدود یا بلا مجرى غدود (انگریزی: Ductless gland) ایسے غدود کو کہاجاتا ہے جو اپنے مواد کو کسی سطح پر براہِ راست خارج کرتے ہیں نہ کہ کسی نالی کے ذریعے۔

کاسیہ خلیات اِس کی عام مثال ہیں۔ کئی صمائی غدود (Endocrine glands) بھی بے قنات غدود ہیں کیونکہ وُہ جو انگیزات (hormones) بناتے ہیں اُن کو خون میں براہِ راست شامل کرلیتے ہیں۔ صنوبری غدود (Pineal gland)، تیموسی غدود (Thymus gland)، نخامیہ غدود (Pituitary gland)، درقیہ غدود (Thyroid gland) اور کظر غدود (Adrenal gland) تمام بے قنات غدود ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

نگار خانہ

ترمیم